الخدمت فاؤنڈیشن اٹک کے زیراہتمام آرفن بچوں میں انعامات تقسیم
اٹک(نمائندہ پاکستان)الخدمت فاؤنڈیشن اٹک کے زیرانتظام آرفن کیئر بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے، مہمان خصوصی ضلع چیئر پرسن ایمان طاہر نے یتیم بچوں میں تحائف تقسیم کئے ، مہمان خصوصی کاالخدمت فاؤنڈیشن کے ئے ایک لاکھ نقد اورآغوش کے یتیم بچوں کے لئے عید پر نئے کپڑوں کا اعلان،آرفن کیئر بچوں میں تقسیم انعامات کی تقریب مقامی شادی ہال میں منعقد ہوئی ، تقریب کا آغازتلاوت کلام سے ہوا ، تقریب میں لائبہ اسلم نے انگلش میں تقریر کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی، مہمان خصوصی ضلع چیئرپرسن ایمان طاہر نے 142یتیم بچوں میں نقد رقوم، سہ ماہی فنڈ اور کاپی کتابیں ، شیلڈز اور دیگر اشیاء کی مد میں 10لاکھ 57ہزار 600روپے تقسیم کئے ،تقریب سے صدر الخدمت فاؤنڈیشن محمد اقبال ملک، سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن و چیئرمین یوسی شینکہ مولانا جابر علی خان نے الخدمت فاؤنڈیشن کے قیام سے لیکر موجودہ دور تک خدمات کا اظہار کیا اور بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اس وقت514بچوں کی کفالت کر رہی ہے جس میں تعلیم سے لیکر قیام و طعام تک تمام اخراجات ادارہ برداشت کر رہا ہے جس میں اہل خیر حضرات نے اب تک کافی شفقت کا مظاہرہ کیا ہے اور امید ہے آئندہ بھی صاحب ثروت لوگ ان یتیم بچوں کی کفالت میں ہمارے ساتھ تعاون کریں گے، مہمان خصوصی یمان طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ایک بہترین فلاحی ادارہ ہے جو سماجی اور معاشی اعتبار سے پسماندہ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے تعلیم ، صحت اور فلاح کے سینکڑوں منصوبہ جات پر عمل پیرا ہے ،اس سلسلہ میں جاری منصوبوں کے ساتھ ساتھ آغوش کے نام سے ایک ایسا ادارہ بھی قائم کیا ہے جو والدین کے سائے سے محروم بچوں کی کفالت اور تعلیم و تربیت کا شاندار اہتمام کیا ہے،چیئرمین ضلع کونسل محترمہ ایمان طاہرکہا کہ میں نے پروگرام میں شرکت سے قبل آغوش کا دورہ کیا اور اپنی معلومات میں اضا فہ کیا بلا شبہ اس ادارے نے بچوں کی جسمانی ہی نہیں بلکہ تعلیمی ، تربیتی زہنی ، نفسیاتی اور روحانیت کا ہر ممکن خیال رکھا ہے اس ادارے کا مقصد بچوں کو مفید اور باشعور شہری بناناہے ، یتیم بچوں کی کفالت ہے ایک عظیم کام ہے ا ن کی کفالت نہ صرف حکومت بلکہ ہر فرد کی ذمہ داری ہے ، الخدمت فاؤنڈیشن نے ان بچوں کی کفالت کا بیڑہ اٹھا کر ایک عظیم کا م کیا ہے ، یتیم بچوں کی کفالت دین اسلام میں انتہائی اہمیت رکھتی ہے الخد مت فاؤنڈیشن کے ساتھ ہمارا پورا تعاون رہے گا ، ایمان طاہر نے کہا کہ ضلع چیئرپرسن کی حیثیت سے یا میری ذاتی حیثیت سے دونوں صورتوں میں ادارے کے ساتھ مکمل تعاون جاری رہے گا ، ضلع بھر میں یتیم بچے مجھے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہیں اور ان کی محرومیوں کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش ہو گی ، تقریب میں یتیم بچوں کے والدین ، کونسلر بلدیہ حاجی اکرم خان، معززین علاقہ ، صحافی حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،۔