شکارپور: خاتون کا رکشہ میں بچے کو جنم ہسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑ گیا

شکارپور: خاتون کا رکشہ میں بچے کو جنم ہسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑ گیا

  

شکارپور/سکھر ( ما نیٹر نگ ڈیسک) سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں طبی عملے کی کمی اور ناکافی سہولیات نے ایک اور بچے سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا۔ شکار پور کے ہسپتال میں طبی سہولیات ناکافی ہونے کے باعث حاملہ خاتون کو سکھر کے انور پراچہ ہسپتال لایا جا رہا تھا۔ خاتون نے رکشے میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔ ہسپتال میں آکسیجن نہ ہونے پر بچے کو سکھر کے سول ہسپتال بھیجا گیا۔ راستے میں خاتون نے اپنے لخت جگر کو بچانے کی بہت کوشش کی مگر بچہ ہسپتال پہنچتے ہی ماں کی آغوش میں دم توڑ گیا۔انور پراچہ گورنمنٹ ہسپتال کے ایم ایس نے بتایا کہ ہسپتال میں گائنی اور بچوں کا وارڈ نہیں ہے، خاتون سے کہا تھا کہ وہ بچے کو کسی دوسرے ہسپتال لے جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -