وزیر اعظم جمہوری استحکام، قومی ترقی کے مشن پر گامزن ہیں، گورنرپنجاب

وزیر اعظم جمہوری استحکام، قومی ترقی کے مشن پر گامزن ہیں، گورنرپنجاب

  

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف ملک میں جمہوری استحکام اور قومی ترقی کے مشن پر گامزن ہیں اوران کے حالیہ دور عوامی جمہوریہ چین سے اقتصادی ترقی اور دونوں ملکوں میں ہر سطح پر باہمی تجارتی روابط کو فروغ حاصل ہو گا ، دورہ کے دوران طے پانے سمجھوتوں سے تاجروں اور صنعتکاروں کے لئے تجارتی شعبوں میں تعاون کے نئے در کھلیں گے جس سے کاروباری سرگرمیاں تیز ہوں گی۔یہ بات انہوں نے اسلام آبا میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک اس وقت ترقی کی منازل تیزی سے طے کررہا ہے اور حکومت معاشی خوشحالی 249 بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے کوشاں ہے جس سے ملک میں روزگار اور صنعتی و تجارتی ترقی کے مواقع پیدا ہورہے ہیں ۔ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ سیاسی محاز آرائی 249 انتشار اور بے بنیاد پراپگنڈہ ملک و قوم کے مفادات کے منافی ہے جس سے ترقی اور سرمایہ کاری کا عمل متاثر ہو تا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاسی رویو ں میں تحمل و برداشت پیدا کیا جائے ۔ گورنر پنجاب نے اس موقع پر پنجاب میں عوامی مسائل کے حل اور توانائی کے منصوبوں کی جلد تکمیل کے ساتھ ساتھ متعدد فلاحی منصوبوں کا ذکر کیا جن سے صوبے میں ترقی کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ،صوبے کے عوام کو ریلیف حاصل ہو رہا ہے اور عوامی مسائل حل کرنے میں مدد مل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی کاوشوں سے قومی ترقی کے اہداف حاصل ہوتے ہیں اور اس مقصد کے لئے تمام قومی اداروں کا باہمی تعاون ، قانون کی بلا دستی قائم رکھنے اور عوامی مفاد ات کاتحفظ کرنا ضروری ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -