پنجاب: انسداد دہشتگردی عدالتوں کی کارکردگی جائزہ کیلئے اجلاس طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی )سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس منظوراحمدملک کی زیرصدارت 20 مئی کوصوبہ بھرکی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے لئے اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں چیف جسٹس سیدمنصورعلی شاہ بھی شرکت کریں گے۔ اے ٹی سی ججز،ہوم سیکرٹری،ایڈیشنل آئی جی،سی سی پی اولاہورسمیت پنجاب بھرکے آر پی اوزاوردیگرمتعلقہ حکام شرکت کریں گے۔ سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں جسٹس منظوراحمد ملک کی زیرصدارت 20مئی 9بجے جلاس منعقدہوگا۔اجلاس میں چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سید منصورعلی شاہ بھی خصوصی طورپرشرکت کریں گے۔