غلط پارکنگ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہوگی،ڈی ایس پی ٹریفک اٹک

غلط پارکنگ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہوگی،ڈی ایس پی ٹریفک اٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹک کامرہ کینٹ(نمائندہ پاکستان)ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تما م چوراہوں پر ٹریفک اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں غلط پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی اور ان پر سخت جرمانے بھی کئے جائیں گے قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں،غلط پارکنگ کرنے والے افراد کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ جہاں نو پارکنگ یا وال چاکنگ ہوئی ہے وہاں پر گاڑی موٹر سائیکل کھڑی کرنے سے گریز کریں،ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ٹریفک فاتح عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں وقتا فوقتا شہر کا دورا کرتا ہوں اور اپنے اہلکاروں کو میں نے ہدایت کی ہوئی ہے کہ غلط پارکنگ کے خلاف سخت کاروائی کریں،کیونکہ غلط پارکنگ سے پوری ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوجاتا ہے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور ان پر جرمانے بھی کئے جار ہے ہیں،اٹک کامرہ کینٹ(حافظ زبیر تاجک)تھانہ حضرو پولیس نے قمار بازی میں مصروف 7افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو پولیس کو اطلاع ملی کہ نرتوپہ گاؤں میں کچھ افراد کھلی فضاء میں جوا کھیلنے میں مصروف ہیں،پولیس نے ریڈ کر کے قمار بازی میں مصروف محمد طفیل ولد طاؤس خان،سجاد اختر ولد فقیر محمد،محمد اوزیر ولد قیوم،نعمان علی شاہ ولد مسعود شاہ،منیر احمد خان سجاول خان،محمد اقبال ولد جمداد،محمد زبیر ولد جنید سکنائے نرتوپہ کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے نقد رقم اور موبائل فون بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔