’’پرائیویٹ سیکٹر کریڈٹ اینڈ گروتھ اِن ٹیکس ریونیو‘‘ کے موضوع پر سیمینار
لاہور(خصوصی رپورٹ)الائیڈ بینک لمیٹڈ کے سی ای او جناب طاہر حسن قریشی کی میزبانی میں ’’پرائیویٹ سیکٹر کریڈٹ اینڈ گروتھ اِن ٹیکس ریونیو‘‘ کے موضوع پر سیمینار فلیٹیز ہوٹل لاہور میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ایف بی آر کے چیئرمین جناب محمد ارشاد نے سامعین سے ’’پرائیویٹ سیکٹر کریڈٹ اینڈ گروتھ اِن ٹیکس ریونیو‘‘ کے موزوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس تقریب میں سی ایف او الائیڈ بینک لمیٹڈ جناب فرحان اللہ خان ممبر ریفارم کمیشن ایف بی آر، جناب مسعود علی نقوی اور لیڈنگ کنسلٹنٹس ڈاکٹر اکرام الحق اور مس ہزیمہ بخاری نے اہم امور پر سیرحاصل گفتگو کی۔