فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جا ری،ناقص اشیاء بیچنے والوں کیخلاف کارروائی
لاہور (کامر س رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت ہر عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں صوبہ بھر کے سکولوں، ہسپتالوں کی کینٹینوں کی چیکنگ کی گئی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے مختلف شروں میں سکولوں کی کنٹینز پر چھاپے مارے ۔ناقص اشیاء بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ، لاہور میں 59کو نوٹس ،6 کوسیل، ملتان میں 3 کوسیل، 34 کو نوٹس دیئے گئے ۔،راولپنڈی میں4سیل کئے ، 31 کو نوٹس دیا گیا ، ، گوجرانوالہ میں4 کوسیل 43 کو نوٹس جبکہ فیصل آباد میں 5 کوسیل47کو نوٹس دیے گئے۔ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد سکولوں میں کاربونیٹیڈ ڈرنکس پرمکمل پابندی کے حوالے سے بھی نوٹس دیے گئے۔سکولوں میں صرف پنجاب فوڈ اتھارٹی سے منظور شدہ گرین زون میں شامل اشیاء بیچنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ کینٹین مالکان کو پنجاب فوڈ سیفٹی سٹینڈرڈ اینڈ ریگولیشن 2017کے متعلق آگاہی دی گئی۔ سگیاں نزد واٹر لینڈ پارک پر چھاپے کے دوران ریکاڈ ،میڈیکل سرٹیفیکٹ اورفوڈ لائسنس کی عدم موجودگی،کھلی نالیاں ،زمین پر گندا پانی کھڑا ہونے،ورکرز کا کام کے دوران سر کوڈھانپ کر نہ رکھنے،کام کے دوران جوتے نہ تبدیل کرنے اور لیب رپورٹ نہ ہونے پرسیل کر دیا گیا۔شالیمار لنک روڈ پر شالامارمیڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کنٹینزکو ناقص صفائی کے انتظامات،کام کی جگہ پرلال بیگ کی موجودگی،فریزر میں کھانے پینے کی اشیاء پر لیبلنگ نہ ہونے اور ریکارڈ کی عدم موجودگی پرسیل کر دیا گیا۔علامہ اقبال ٹاؤن میں مشتاق سوڈا واٹرنیاز بیگ گسیٹپورلاہوراور سوڈا واٹر فیکٹری پر چھاپے کے دوران ناقص صفائی کے انتظامات،ناقص صفائی کے انتظامات،پانی کا فلٹر پلانٹ نہ ہونے، ریکا ڈ کی عدم موجودگی، کیمیکل کے استعمال اور کیمیکلز کو پیداوار کی جگہ پر رکھنے پر سیل کر دیا گیا۔بھا ٹی گیٹ میں بیکر ز فرش پر گریس کی موجودگی،آٹے سے بدبو آنے،گندے فریزراورفوڈ لائسنس نہ ہونے پر سیل کر دیا گیا ۔ویلنشیا ٹاؤن میں مومن تکہ شاپ کو کھلے کوڑا دان اور ریکاڈ کی عدم موجودگی پر چار ہزار روپے جرمانہ ،نشتر ٹاؤ ن میں ڈوسے سوئٹس اینڈ بیکرزکواشیاء پر تاریخ تیسیخ درج نہ ہونے،کھلے کوڑے دان اور ورکرز کا کام کے دوران ناخن کے بڑھے ہونے پرچھ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔سروسز ہسپتال میں ایمر جنسی کی کینٹین اور ڈاکٹرز کینٹین پر چھاپے کے دوران گندے فریزر ،کھانے پینے کی اشیاء پر تاریخ تیسیخ درج نہ ہونے،کھلے کوڑے دان ،ناقص جسمانی صفائی کے انتظامات،جوس بنانے کے لیے گندے جگ کا استعمال،ہاتھ دھونے کے لیے صابن کا نہ ہونا،کھلی نالیاں اور لائسنس نہ ہونے پر اٹھارہ ہزار اور پندرہ ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔