سندھ ہائی کورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات کاروسٹر جاری کردیا

سندھ ہائی کورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات کاروسٹر جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات کاروسٹر جاری کردیا ہے۔ موسم گرما کی تعطیلات 5 جون سے 5 اگست تک ہوں گی ۔ عدالتیں 7 اگست بروز پیر سے دوبارہ اپنے کاموں کا آغاز کریں گی۔رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کے مطابق تعطیلات کے دوران بھی آئینی درخواستیں معمول کے مطابق دائر کی جاسکتی ہیں۔مقدمات کی پیر سے جمعرات صبح ساڑھے 9 سے دوپہر ایک بجے تک جبکہ جمعہ کو صبح ساڑھے 9 سے ساڑھے 11 بجے تک مقدمات کی سماعت ہوگی۔