مارچ18ء میں لوڈ شیڈنگ ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائیگی:رانا تنویر

مارچ18ء میں لوڈ شیڈنگ ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائیگی:رانا تنویر

  

شیخوپورہ (آن لائن) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سا ئنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملک ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہے توانائی کے چھوٹے بڑے منصوبوں پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے مارچ 2018ء میں لو ڈ شیڈ نگ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جا ئے گی ،سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کو شش کرنے والوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گیکچھ عنا صر کو ملک میں جاری تیز رفتار ترقی وخوشحالی ہضم نہیں ہو رہی وزیر اعظم نواز شریف آئے روز میگا پراجیکٹ کا افتتاح کررہے ہیں ہم سڑکیں بنا رہے اور شکست خوردہ عناصر سڑکوں پر بلا جواز احتجاج کررہے ہیں حکومت کی مثبت اقتصادی پالیسیوں کی بدولت آج پاکستان تیزی کے ساتھ ترقی کرنے والے ملکوں کی صف میں کھڑا ہے آنیوالے چند سالوں میں پاکستان کا شمار دنیا کی دس بڑی معیشتوں میں ہو گا،انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کو موت کی سزا کا فیصلہ درست‘ کوئی رعائت نہیں دی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 132شیخوپورہ کے نواحی علاقے سہجوال میں فراہمی سوئی گیس کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب اور میڈیاسے گفتگو کرتے ہو ئے کیا چیئر مین یوسی ملک محمد زبیر گھگ، لیگی رہنماء میا ں عبدالروف ، حکیم سلیم اللہ ، ملک ظہیر احمد ، ملک نوید محمود چوہان ، میڈ یا کو آرڈینیٹر ندیم گورایہ ، چیئر مین بلدیہ شرقپور شریف میا ں عمران اشرف یعقومیہ ، چودھری مختار جٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ سی پیک گیم چیینجر ہے پاکستان مخالف قوتوں کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور سی پیک ہضم نہیں ہو رہا سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کو شش کرنیوالوں کے عزائم خاک میں ملا دینگے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کو موت کی سزا کا فیصلہ درست اور قانون کے عین مطابق ہے اسے کسی قسم کی رعائیت نہیں دی جا ئے گی ۔

رانا تنویر حسین

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -