سپریم کورٹ میں کل سے اہم مقدمات کی سماعت کیلئے پانچ بینچ تشکیل

سپریم کورٹ میں کل سے اہم مقدمات کی سماعت کیلئے پانچ بینچ تشکیل

  

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ میں کل سوموار سے شروع ہونے والے ہفتہ کے دوران اہم مقدمات کی سماعت کیلئے پانچ بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں،پہلابینچ چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل ہے ، بینچ نمبر2جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس قاضی فائز عیسی پر مشتمل ہے۔ بینچ نمبر تین جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل ہے ۔بینچ نمبر چار جسٹس گلزار احمد، جسٹس مقبول باقر اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل ہے جبکہ جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس سجادعلی شاہ بینچ نمبر5کے ممبران ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -