کوئٹہ میں سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز میں اعلٰی سطحی مشاورتی اجلاس

کوئٹہ میں سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز میں اعلٰی سطحی مشاورتی اجلاس

  

راولپنڈی (صباح نیوز) کوئٹہ میں سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز میں اعلٰی سطح کا مشاورتی اجلاس صوبائی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور صوبے میں درپیش چیلنجز پر غور کیا گیا ترجمان پاک فوج کے مطابق ہفتہ کے روز کوئٹہ میں سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز میں اعلٰی سطح کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں کمانڈر سدرن کمانڈ ، صوبائی وزیر داخلہ ،ایڈیشنل آئی جی اور دیگر حکام نے شرکت کی اس دوران صوبائی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور صوبے میں درپیش چیلنجز پر غور کیا گیا اس دوران شرکاء کی جانب سے مستونگ اور گوادر کے واقعے کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

مزید :

صفحہ آخر -