10ہزار حج کوٹہ کیلئے ابھی تک پُر امید ہیں،ذرائع وزارت مذہبی امور

10ہزار حج کوٹہ کیلئے ابھی تک پُر امید ہیں،ذرائع وزارت مذہبی امور

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی حکومت سے 15ہزار اضافی کوٹہ نہ ملنے پر وفاقی وزیر مذہبی امور دباؤ کا شکار،کوٹہ کے حصول کے لیے سر گرم نئی انرول کمپنیوں میں مایوسی کی لہر ،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف ایک ہفتے کے سعودی عرب کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ،سابق ڈائریکٹر بحر اللہ ہزاروی اور میڈیا کو آرڈنیٹر عمران احمد دورے میں ساتھ گئے تھے ،سعودی حکومت نے دوبارہ درخواست دینے کا کہا ہے ابھی تک با ضابطہ انکار نہیں کیا ہم مایوس نہیں ہیں ذرائع وزارت مذہبی امور کی روزنامہ پاکستان سے گفتگو،ہمارے سعودی عرب سے اچھے تعلقات ہیں ۔دوبارہ درخواست دے رہے ہیں 15نہیں تو 10ہزار کوٹہ کے لیے ابھی تک پُر امید ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -