عازمین حج کیلئے پری رمضان ٹریننگ کیمپ کا شیڈول جاری

عازمین حج کیلئے پری رمضان ٹریننگ کیمپ کا شیڈول جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم 2017ء کے لاہور حاجی کیمپ کے عازمین کے لیے پری رمضان ٹریننگ کیمپ کا شیڈول جاری کر دیا 17مئی سے سرکاری عازمین کے تربیتی کیمپ شروع ہوں گے پہلا پروگرام 17مئی کو سرگودھا، دیپالپور،18مئی کو پھرسرگودھا، ساہیوال، نارووال، 19مئی کو بھلوال،پتو کی،20مئی کومنڈی بہاؤ الدین،گجرات،22مئی کو قصور،جھنگ شہر،23مئی کو پھر جھنگ شہر،ننکانہ صاحب،24مئی کو حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،25مئی کو گوجرہ میں حج تربیتی پروگرامات ہوں گے ،لاہور حاجی کیمپ کے ڈائریکٹر سعید احمد ملک ،ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید نجیب شاہ ،ذکاء اللہ اور دیگر ذمہ داران تربیتی پراگرامات میں شریک ہوں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -