ماں اولاد کیلئے رہبر، کامیابی کا زینہ اور نیک خواہشات کا سرچشمہ ہے، شہباز شریف کا ماں کے عالمی دن پر پیغام

ماں اولاد کیلئے رہبر، کامیابی کا زینہ اور نیک خواہشات کا سرچشمہ ہے، شہباز ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماں جیسے عظیم رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں ،ماں سچے جذبے اور صادق رشتے کا نام ہے۔چین میں ہونے کے باوجود ہر لمحہ میری عظیم والدہ کا انمول پیار،محبت اورایثار میرے ساتھ ہے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ماں کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرنے کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ آج میں جس مقام پر ہوں، اس میں میرے مرحوم والد کے ساتھ میری والدہ کا بہت بڑا ہاتھ ہے اورماں ایک ایسا رشتہ اور ایک ایسا تعلق جس سے محبت کسی دن کی محتاج نہیں ہے۔دین اسلام ماں کیساتھ حسن سلوک اور انکے حقوق کی ادائیگی پر بے پناہ زوردیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماں کی عظمت سے کوئی بھی انسان ، دین ، مذہب، قوم اور فرقہ انکار نہیں کر سکتا۔ ماں وہ عظمت اور نعمت ہے جس کا دنیا میں کوئی متبادل نہیں ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -