کرپشن کرنے والوں کواحتساب سے کوئی نہیں بچا سکتا:چوہدری سرور

کرپشن کرنے والوں کواحتساب سے کوئی نہیں بچا سکتا:چوہدری سرور

  

لاہور( نمائندہ خصوصی ) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے کر پشن کی ہے انکو اب احتساب سے کوئی طاقت نہیں بچا سکتی ‘اداروں میں سیاسی مداخلت اور کر پشن نے ملک کو بحرانوں کے عذاب سے دوچار کر رکھا ہے ‘تمام تر دعوؤں کے باوجود ملک میں لوڈشیڈ نگ کا جن بے قابو ہو چکا ہے اس سے بڑی نااہلی اور کیا ہوسکتی ہے ؟عمران خان جیسا محب وطن اور ایماندار لیڈ ر ہی ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے ‘ قوم کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں آنیوالا وقت صرف تحر یک انصاف کا ہے ہم ملک کو بحرانوں سے نجات دلائیں گے ۔ پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ملک میں ظلم ‘ناانصافی اور کر پشن کے خلاف جو جنگ لڑ رہی ہے اسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہمیں ملک میں کر پشن کے خاتمے اور شفاف احتساب کا یقین ہے اور جن لوگوں نے کر پشن کی ہے انکو اب احتساب سے کوئی طاقت نہیں بچا سکتی ۔انہوں نے کہا کہ صرف تحر یک انصاف ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلاسکتی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -