سعودی عرب : قطیف میں فائرنگ ‘ سعودی بچہ ، ایک پاکستانی جاں بحق

سعودی عرب : قطیف میں فائرنگ ‘ سعودی بچہ ، ایک پاکستانی جاں بحق

  

قطیف (آن لائن)سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف میں فائرنگ نتیجے میں ایک پاکستانی سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 پاکستانیوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔ سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کچھ مسلح افراد نے قطیف کے ضلع المسورہ میں تعمیراتی کام میں مصروف افراد پر فائرنگ کی۔اس فائرنگ کے نتیجے میں ایک سعودی بچہ اور پاکستانی کارکن جاں بحق جبکہ دس افراد زخمی بھی ہوئے۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق زخمیوں میں چار پاکستانی، ایک سوڈانی اور ایک بھارتی شہری شامل ہیں جبکہ چار سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔فائرنگ کا واقعہ جس جگہ پیش آیا وہاں پر گھروں کو مہندم کرنے کا عمل جاری تھا۔سعودی پولیس کے مطابق فائرنگ سے گھروں کو منہدم کرنے والی مشینوں کو بھی ہدف کا نشانہ بنایا گیا جس کا مقصد ان گھروں کو منہدم کرنے کے عمل میں رکاوٹ پیدا کرنا تھا۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ مکانات جرائم پیشہ افراد کے ریز استعمال ہیں اور انہیں محفوظ پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔یہ جرائم پیشہ افراد قتل، اغوا، ڈکیتی اور منشیات، شراب اور اسلحہ کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہیں۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ جیسے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی تو دہشت گردوں نے راہ گیروں اور سیکیورٹی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں ایک سعودی بچہ اور ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوگیا۔سعودی وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گھروں کو منہدم کرنے کا عمل منصوبے کے مطابق جاری رہے گا جبکہ سعودی سیکیورٹی فورسز کسی بھی شخص کو دہشت گردی کی کارروائیاں کرکے لوگوں کو خوفزدہ کرنے اور امن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -