گردہ سکینڈل، 4مرکزی ملزم 2روز، ڈاکترز ایجنٹس 4دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

گردہ سکینڈل، 4مرکزی ملزم 2روز، ڈاکترز ایجنٹس 4دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے گردہ سکینڈ ل کے مرکزی 4 ملزموں کا 2روزہ جبکہ ڈاکٹرزکے ایجنٹوں کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے ملزمان کے وکلاء کو ملزموں سے ملاقات کرانے کا بھی حکم دیدیا ۔گزشتہ روزجوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل کی عدالت میں ایف آئی اے نے گرد ہ سکینڈل میں گرفتار 8ملزموں کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا، تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزموں ڈاکٹر فواد، ڈاکٹر التمش، عمردراز، شہزاد کی نشاندہی پر مزید 5ملزموں عبدالمجید، ثاقب ، قمر عباس اور فضائل کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم ڈاکٹروں سے 37لاکھ روپے بھی برآمد کئے گئے ہیں، مزید انکشافات اور تفتیش کیلئے ملزم ڈاکٹر فواد، ڈاکٹر التمش، عمردراز اور شہزاد کا2روزہ جسمانی ریمانڈ جبکہ ملزم عبدالمجید، ثاقب خان، قمر عباس اور فضائل اشفاق کا 9 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ملزموں کے وکلاء نے قانونی نکتہ اٹھایاکہ ایف آئی اے افسران ملزموں کو فیئر ٹرائل کا حق نہیں دے رہے اور ملزموں کے وکلاء کو ملزموں سے ملاقات کرنے نہیں دی جارہی، ملزموں کے جسمانی ریمانڈ کے دوران ریکوری ہو چکی ہے اور مزید گرفتاریاں بھی ہو چکی ہیں ،ملزموں کا مزید جسمانی ریمانڈ نہ دیا جائے ،عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے اور ریکارڈ دیکھنے کے بعد گردہ سکینڈ ل کے مرکزی 4 ملزموں کا 2روزہ جبکہ ڈاکٹروں کے ایجنٹوں کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے اور ایف آئی اے کو حکم دیا کہ وکلاء کو ملزموں سے ملاقات کرنے دی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -