آئندہ بجٹ میں ملکی صنعت کی ترقی کیلئے معاشی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے: نبیل محمود طارق
لاہور (اسد اقبال )وفاقی حکومت کے آئندہ مالی سال کے بجٹ برائے 2017-18 میں انڈسٹری اور کاروبار کو ریلیف دینے کے لیے معاشی اصلا حات وقت کی ضرورت ہے کیو نکہ سی پیک منصو بہ پاکستان کی قسمت بدلنے والا ہے جس میں سب سے اہم کردار گڈزٹرانسپورٹ کا ہو گا۔ معیشت کو مستحکم اور کاروباری سر گر میوں کو پروان چڑھانے کے لیے وفاقی حکو مت ڈیزل کی قیمتیں سہ ماہی بنیادوں پر فکسڈ کرے اور اربوں روپے کا ایڈوانس ٹیکس ادا کر نے والے گڈز ٹرانسپورٹ سیکٹر کو بجٹ میں ریلیف اور عائد کر دہ ٹیکسوں میں چھوٹ دی جائے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری نبیل محمو د طارق نے گزشتہ روز "پاکستان بجٹ تجاویز"میں کیا ۔ نبیل محمود طارق نے کہا کہ وفاقی حکومت سی پیک منصو بہ کے پیش نظر آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ہیو ی لو ڈرگاڑیوں پر عائد کر دہ ڈیوٹی ٹیکس میں واضح کمی کر تے ہوئے انڈسٹری کی طرح ٹرانسپورٹ سیکٹر کو بھی صفر مارک اپ پر قرضہ جات کی فراہمی بنائے ۔ انھو ں نے کہا کہ بجلی کی طو یل بند ش سے جہاں کارخانوں میں پیداواری عمل رک گیا ہے وہیں مہنگائی کا گراف بھی بلند ہوا ہے ۔نبیل محمود نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ واحد سیکٹر ہے جو حکو مت کو سالانہ ٹو ل ٹیکس ، ویلتھ ٹیکس ، ٹو کن ٹیکس ، جی ایس ٹی ،روٹ پر مٹ اور ود ہو لڈنگ ٹیکس کی مد میں اربوں روپے کا ٹیکس ادا کیا جاتا ہے جس کے باوجود وفاقی و صوبائی حکومت نے ہمارے مسائل حل کر نے پر کھبی تو جہ نہ دی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ایک وہیکل 40ہزار سے زائد ماہانہ ٹیکس ادا کر تاہے جبکہ ملک بھر میں لاکھوں گاڑیاں مال برداری کے نظام میں روزانہ شاہراہوں پر ہو تے ہیں۔انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکو مت ملک میں کاروباری سر گر میوں اور انڈسٹری کی بہتری کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سہ ماہی بنیادوں پر فکسڈ کر ے اور عوام دوست بجٹ پیش کرے ۔