افغانستان، کار بم دھماکہ میں 2خواتین اور بچے سمیت 3شہری جاں بحق، ڈرائیور زخمی

افغانستان، کار بم دھماکہ میں 2خواتین اور بچے سمیت 3شہری جاں بحق، ڈرائیور زخمی

  

کابل(صباح نیوز)کابل میں کار دھما کے میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت 3شہری جاں بحق ہو گئے۔افغان دارالحکومت کابل میں گزشتہ روز ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں تین شہری مارے گئے ہیں۔ ہلاک شدگان میں دو خواتین سرکاری اہلکار اور ایک بچہ شامل ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بم کار میں نصب کیا گیا تھا۔ وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نجیب دانش نے بتایا ہے کہ اس حملے میں گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہو گیا، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔افغان وزرات داخلہ کے نائب ترجمان نجیب دانش نے کہا کہ حملے کا نشانہ بننے والی گاڑی میں پانی کی سپلائی کے سرکاری محکمہ میں کام کرنے والی دو خواتین اور ایک بچہ تھا۔ دھماکا خیز مواد گاڑی کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔ دانش نے کہا کہ گاڑی کا ڈرائیور بھی اس واقعہ میں زخمی ہوا۔

مزید :

صفحہ آخر -