تصاویر والی ووٹر لسٹیں امیدواروں کو فراہم کرنے کا فیصلہ

تصاویر والی ووٹر لسٹیں امیدواروں کو فراہم کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(این این آئی)انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی تجویز کو رد کرتے ہوئے تصاویر والی انتخابی فہرستیں امیدواروں کو بھی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی بھر پو ر مخالفت کے باوجود تصاویر والی ووٹرز فہرستیں امیدواروں کو دینے کا متفقہ فیصلہ کرلیا ہے اور اس فیصلے کو کمیٹی میں تمام سیاسی جماعتوں اور نادرا حکام کی حمایت حاصل ہے۔ فیصلے کے بعد کوئی بھی امیدوار اپنے حلقے کی ووٹرکی تصاویر والی فہرست حاصل کرسکے گا جس کے بعد کروڑوں و و ٹروں کی رازداری ختم ہونے کا خدشہ ہے۔رپورٹ کے مطابق خواتین کی تصاویر والی فہرستیں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کی دسترس تک پہنچ جا ئینگی ، خواتین ووٹرز اپنی تصاویر کیساتھ تمام ڈیٹا عام کیے جانے پر اعتراض کرسکتی ہیں جبکہ مذہبی حلقوں کی جانب سے بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اس فیصلہ پر شدید ردعمل کا خدشہ ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -