سانحہ 12مئی کی حقیقت سامنے آنا چاہئے تحقیقات کیلئے تیار ہیں: مصطفی کمال

سانحہ 12مئی کی حقیقت سامنے آنا چاہئے تحقیقات کیلئے تیار ہیں: مصطفی کمال

  

کراچی(این این آئی) سربراہ پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہاہے سانحہ 12 مئی کی تمام تر حقیقت سامنے آنی چاہئے،ہم آ سا ئشیں نہیں شہریوں کیلئے حقوق کی بات کر رہے ہیں، شہر قائد اور اس کے باسیوں کو ان کے تمام تر جائز حقوق ملنے چاہیئیں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ آدھے شہر کو پینے کا پانی ملے اور آدھا شہر اس سے محروم رہے۔ہفتہ کے روز جماعت اسلامی کے مرکز ادارہ نورحق کے دورہ اور جما عت ا سلامی کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا ہم بلدیاتی اداروں کے اختیارات اور عوامی مسائل کی بات کرتے ہیں، اپنے 16مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔سانحہ 12مئی سے متعلق پوچھے گئے سوال پرانکا کہنا تھا 12 مئی 07ء کو شہر کے سٹی ناظم، انتظامیہ، سیاسی جماعت، ایم این ایز اور ایم پی ایز کا کیا کردار تھا، اس واقعہ کی جس ادارے سے بھی تحقیقات کرا ئی جائے ہم تیار ہیں۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہاجماعت اسلامی بھی شہریوں کے مسائل کیلئے آواز ا ٹھائی رہی ہے اور آئندہ بھی اٹھاتی رہے گی، شہریوں کو ان کے جائز حقوق دلوانے کیلئے ہم پی ایس پی سمیت دیگر جماعتوں کیساتھ بھی مشتر کہ لائحہ عمل بنانے کیلئے تیار ہیں۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -