بلاول بھٹو کی گاؤں وکریو میں نئے گھر تعمیر کی کرنے کی ہدایت

بلاول بھٹو کی گاؤں وکریو میں نئے گھر تعمیر کی کرنے کی ہدایت

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومتِ سندھ کو تھرپارکر کے گاؤں وکریو میں نئے گھر تعمیر کرانے کی ہدایات دیں ہیں، جہاں گذشتہ روز حادثاتی طور لگنے والی آگ نے پورے گاؤں کو جلا کر راکھ کر دیا تھا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں پیپلزپارٹی چیئرمین نے غریب لوگوں کے ہونے والے نقصان پرافسوس کا اظہار کیا اور حکومت سندھ پر زور دیا کہ وہ آگ کے متاثرین کی بحالی کے لیئے امداد و سہولیات فراہم کرے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 500 متاثرخاندانوں کی امداد و بحالی کے ضمن میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے کسی طرح کی بھی غفلت یا نااہلی برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ نذر آتش تمام گھروں کو حکومت سندھ ہنگامی بنیادوں پر ازسرنو تعمیر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے اور ان کا خیال رکھنے میں کوئی کسر باقی نہ رہنے دی جائے۔ پیپلزپارٹی چیئرمین نے یقین دلایا کہ ان کی پارٹی تھر کے لوگوں کو مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن مدد کریگی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -