مقبوضہ کشمیر : ایک اور بھارتی پولیس اہلکار نے خود کشی کرلی
سرینگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک اہلکارنے اپنے تربیتی مرکز میں خودکشی کر لی۔ پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ حوالدار انیل کمار نے ضلع کے علاقے ہمہامہ کے ریجنل ٹریننگ سینٹرمیں اپنے کمرے میں خود کشی کی۔خود کشی کے اس تازہ واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ علاقے میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 381ہو گئی ہے۔
خود کشی