شریک چیئرمین پی پی آصف علی زرداری کا پشاورپہنچنے پر شاندار استقبال

شریک چیئرمین پی پی آصف علی زرداری کا پشاورپہنچنے پر شاندار استقبال

  

پبی ( نما ئندہ پاکستان )پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کا آج با چا خان انٹرنیشنل ائر پورٹ پشاور پہنچے پر شاندار استقبال کیا گیا پشاور ایئر پورٹ پر پی پی پی خیبر پختو نحوا کے صوبا ئی صد ر ہما یون خان اور آصف علی زرداری کے پو لیٹیکل ایڈوائزر اور پی پی پی خیبر پختونحوا کے سابق صوبائی صدر سینیٹر سردار علی خان نے استقبال کیا۔ایئرپورٹ پر پیپلز یونتٹی پی آئی اے کے کارکنان سے گر جوشی سے استقبال کیا۔اور گل پاشی کی۔باچا خان ائر پورٹ شہید زوالفقار علی بھٹو،شہید بے نظیر بھٹو، بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کے نعروں سے گونج آٹھا۔سابق صدر کا پشاور پہنچنے پر 5 کالے بکروں کا صدقہ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری پشاور کے 5 روزہ دورے پر آج دوپہر 1 بجے اپنے ذاتی خصوصی طیارے پر با چا خان انٹرنیشنل ائر پورٹ پہنچے تو پی پی پی خیبر پختو نحوا کے صوبا ئی صد ہما یون خان اور آصف علی زرداری کے پو لیٹیکل ایڈوائزر اور پی پی پی خیبر پختونحوا کے سابق صوبائی صدر سینیٹر سردار علی خان نے استقبال کیا۔ایئرپورٹ پر پیپلز یونتٹی پی آئی اے کے کارکنان سے گر جوشی سے استقبالکیا۔اور گل پاشی کی۔باچا خان ایئر پورٹ شہید زوالفقار علی بھٹو،شہید بے نظیر بھٹو، بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کے نعروں سے گونج آٹھا۔آصف علی زرداری کے ہمراہ سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی حاجی مصطفی نواز کوکھر بھی ہمراہ تھے۔آصف علی زرداری صوبائی صدر ہمایون خان کے گھر پہنچے تو پیپلز یوتھ آرگنائزیشن، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن اور پی پی پی کے کارکنوں نے شاندار استقبال کیا۔ہمایون خان نے اپنی رہائش گاہ پر آصف علی زرداری کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ظہرانے مین خیبر پختون خواہ کے سابق گورنر بیرسٹر مسعود کوثر،سابق گورنر شوکت اللہ خان،پی پی پی خیبر پختون خواہ کے سابق صدور سینیٹر سردار علی خان،انور سیف اللہ،رحیم داد خان،سینیٹر خانزادہ خان،سید ظاہر علی شاہ،سینیٹر فرحت اللہ بابر،سینیٹر روبینہ خالد،خواجہ محمد خان ہوتی،لیاقت شباب،اورنگزیب خان ہوتی،اورنگزیب خان آف تخت بھائی،ڈاکٹر ارباب عالمگیر،اعظم آفریدی،پی پی پی خیبر پختون خواہ کے پارلیمانی لیڈر محمد علی شاہ باچا،ایم پی اے سلیم خان،نجم الدین خان، عاصمہ ارباب عالمگیر،محمد الیاس آف پبی،سید ایوب شاہ،شیر اعظم وزیر،ایم پی اے نگہت اورکزئی،بیگم شہزادی سلیمان،شازیہ طہماش کے علاوہ پی پی پی کے ڈویژنل عہدیداران،سابق ایم این ایز،سابو ایم پی ایز ،سینٹرل ایگزکٹیو کمیٹی کے ممبران اور خیبر پختون خواہ کے تمام ضلعی صدور نے شرکت کی۔سابق صدر نے آج اے این پی کے مرکزی رہنماء سابق سینیٹر حاجی عدیل مرحوم اور پی پی پی کے صوبائی رہنماء و سابق ایم پی اے افتخار خان جھگڑا مرحوم کی رہائش گاہ پر گئے۔اور ان کے ساتھ تعزیت کی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -