ہری پور ،14 مئی عمران خان کے جلسہ کی تیاریاں کیلئے سرکاری وسائل کا استعمال

ہری پور ،14 مئی عمران خان کے جلسہ کی تیاریاں کیلئے سرکاری وسائل کا استعمال

  

ہری پور (نامہ نگار)بدل گیا خیبر پختونخواہ ۔پنجاب میں پٹواری اور کے پی کے میں ٹی ایم اے اور محکمہ ایجوکیشن کے ملازمین قائدین کے جلسے جلوسوں کو کامیاب کروانے کی ڈیوٹیاں نبھانے میں مصروف ۔ 14 مئی عمران خا ن کے جلسے کی کامیابی کے لیئے سرکاری فنڈز کا بے دریغ استعمال ۔ جلسوں میں کام کرنے بینرز لگانے ڈھول کی تھاپ پر ناچنے اور کرتب دکھانے کے لیئے ہر تحصیل کے ٹی ایم اے ملازمین کا استعمال بڑی دیدہ دلیری سے کیا جاتا ہے ۔ خیبر پختون خواہ کا نمبر ون قرار دیا جانے والا ٹی ایم اے ہری پور سرکاری فنڈز اور اور سرکاری مشینری اور سرکاری وسائل کو غیر قانونی طور پر استعمال کرنے میں بھی بازی لے گیا ،عمران خان کے 14 مئی ایبٹ آباد کے جلسے کے لیئے ہری پور میں مختلف سڑکوں پر بینرز لگوانے کے لیئے تمام کام ٹٰی ایم اے ہری پور کے عملے کے سپرد کر دیا گیا ، غریب ٹی ایم اے کلا س فور سارادن دوران ڈیوٹٰی کڑکتی دھوپ میں جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف عمران خان کے خوشامدی بینرز لگانے میں مصروف رہئے ہیں انتہائی باوثوق ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ان بینرز پر آنے والے تمام اخراجات بھی ٹٰی ایم اے کے سرکاری فنڈز میں ایڈجسمنٹ کے طور پر کیئے گے۔ پی ٹٰ آئی کے ایم پی اے کا جلسہ ہو یا کے مشیروں وزیروں کا ، جلسہ میں رنگ بھرنے ، ڈھول کی تھاپ پر رقص کرنے اور کرتب دکھانے کے لیئے ہری پور ٹی ایم اے کے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی جاتی ہیں اور ان پروگراموں کی باقاعدہ وڈیوبھی بنائی جاتی ہے ، تاکہ پتہ چل سکے کہ کس نے رقص کیا اور کس نے نہیں ، اور جو حکم کی تعمیل نہ کرے اس کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے ۔ کیوں کے وہ سرکای ٹی ایم اے کے کلاس فور جو ہیں ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -