وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس ریاض احمدخان آج سبکدوش ہوجائیں گے

وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس ریاض احمدخان آج سبکدوش ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس ریاض احمدخان آج(اتوار کو)اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے، ان کی جگہ جسٹس شیخ نجم الحسن کل سوموارکو بطور چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثارعدالت عظمی میں منعقدہ تقریب میں ان سے عہدے کا حلف لیں گے۔حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ ووفاقی شرعی عدالت کے ججز، اعلی افسران اور سٹاف کے ممبران شرکت کرینگے۔
وفاقی شرعی عدالت