عمران خانکی سیاست تنقیدی اور نواز شریف کی سیاست تعمیری ہے :امیر مقام

عمران خانکی سیاست تنقیدی اور نواز شریف کی سیاست تعمیری ہے :امیر مقام

  

تخت بھائی ( تحصیل رپورٹر ) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے عمران کی سیاست تنقید اور نوازشریف کی سیاست تعمیر ہے تحریک انصاف دھرنوں اور بھنگڑوں میں جب کہ مسلم لیگ ن پاکستان کو ترقی کے راستے پر گامزن چاہتی ہے عمران خان کو نوازشریف فوبیا ہو چکا ہے اور نیند میں بھی وزیر اعظم کی کرسی کے لیے چیختیں ہیں تبدیلی کے دعوایداروں نے خیبر پختو نخوا کو تباہی کے دھانے پہنچا دیا 350ڈیموں کو بنانے والے 350کنویں تو بنا لے مسلم لیگ عوام کے خوشحالی چاہتے ہیں 600میٹر لمبی تخت بھائی فلائی اوور پر 80کروڑ روپے لاگت ائی ہیں اور این ایچ ائے کو تنہبہ کی کہ فلائی اور کے ساتھ ساتھ سروس روڈ کو دومہینے کے اندر اندر مکمل کیا جائے فلائی اوور کی تاخیر پر عوام سے معافی مانگتے ہیں لیکن اس میں بڑی روکاوٹ صوبائی حکومت ہے اور 25کروڑ دینے کے دعویدار حکومت نے ایک پیسہ نھی نہیں دیا اس سے قبل جھنڈئی کے مقام پر ملاکنڈ ڈویژن کوجانے والے 12انچ کے سائز سوئی گیس کی 103کلو میٹر لائن کا بھی افتتاخ کیا گیا ان خیالات کا اظہار ہفتہ کے روز تخت بھائی فلائی اوور کے افتتاح کے دوران جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر سابق صوبائی وزیر افتخار خان مہمند انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری شیر قیوم مست خیل نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مسلم لیگ کے صوبائی اسمبلی کے رکن جمشید خان مہمند ،خاور خان،کرنل شیر افگن ،شیر زمان ٹکر،مسلم لائرز فورم کے صدر فرید خان افریدی ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری نسیم خان ایڈوکیٹ باروم کے صدر قمر الزمان ایڈوکیٹ ،سکندر حیات خان ،اعظم خان ،عنایت باچا ،فضل رازق خان،کار خان،رفیق خان،ڈاکٹر رحمت گل ،ثاقب خان،فرخ سیر ایڈوکیٹ، این ایچ ائے اور محکمہ سوئی گیس کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے انہوں نے کہا پی ٹی ائی نے خیبر پختو نخوا کے نوجوانوں کو ورغلایا تھا اور ان سے تبدیلی کے نام پر ووٹ تو لیے اب پختون قوم نے ان کا اصل چہرہ جان چکا ہے کہ خیبر پختو نخوا میں تبدیلی بربادی کی شکل میں ہو رہا ہے انہوں نے کہا عمران خان پورے پاکستان اور خصوصاََ خیبر پختو نخوا کے عوام کا مجرم ہیں کیونکہ چار سالہ حکومت میں صوبے میں کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہیں کیا بلکہ دس کمروں کا کوئی سکول یا ہسپتال تعمیر کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کے حکومت نے اداروں کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے ہر طرف لوٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم ہیں این ٹی ایس کے نام پر ایک ٹھکیدار کو نواز رہے ہیں اور پختون قوم کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو لوٹ رہے ہیں روز گار تو دے نہیں سکتے بلکہ ان کے منہ سے نوالہ بھی چھین رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی نے میٹرو بس کو جنگلہ بس کہتے تھے آب چار سال بعد ان کو میٹرو یاد آرہا ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کے عمران خان اب قوم کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے اب پختون قوم 2018کے الیکشن میں سونامی کا جنازہ نکالیں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تبدیلی یہی ہے کہ ان کے اپنے بچے لندن میں پڑھتے ہیں اور خیبر پختو نخوا کے غریب بچوں کے لیے ٹاٹ کی سہولت بھی نہیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختو نخوا میں پی ٹی ائی کے بڑت بڑے ستون بہت جلد مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے ہیں اور پشاور میں ان کے ستون مسلسل گِر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبے اپنے وسائل استمعال کر سکتے ہیں لیکن پی ٹی ائی کے وزرا کام جانتے نہیں اور صوبائی حکومت کی ناقص منصوبہ بندی اور نا اہلی کی وجہ ترقیاتی فنڈز لپس ہو رہا ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے بنایا اور اس کی خفاظت بھی مسلم لیگ کرے گی انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف نے پاکستان کو ایشن ٹایگر بنا دیا ہے اور سی پیک کی مکمل ہونے سے پاکستان میں ایک انقلاب برپا ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں شیر پورے پاکستان میں کلین سویپ کریں گے اور چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ مرکز میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت ہو گی اس سے قبل سابق صوبائی وزیر افتخار خان مہمند نے کہا کہ پی ٹی ائی نے صوبے کا بیڑہ غرق کر دیا ہے مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہیں اور تحریک انصاف کی حکومت صوبے میں کوئی ترقیاتی میگا پراجیکٹ مکمل نہیں کیا بلکہ تحصیل تخت بھائی کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا رویہ اپنا رہے ہیں فرنٹیر شوگرملز بند پڑا ہیں ابھی تک صوبائی حکومت نے ان کو چالو کرنے کے لیے ایک لفظ تک نہیں کہا انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کے نو منتخب ممبرانکے خلاف اپنے کارکن کرپشن کے دستانیں سناتے ہیں بعد میں باقاعدہ طور پروزیر اعظم کے مشیر انجینئرامیر مقام نے فلائی اوور کا افتتاح کیا اور گاڑیوں کے لیے کھول دیا

مزید :

کراچی صفحہ اول -