کھچی،دولتانہ،منیس خاندانوں کو انکے حلقوں تک محدود کرنا مشن ہے،طاہر اقبال چوہدری

کھچی،دولتانہ،منیس خاندانوں کو انکے حلقوں تک محدود کرنا مشن ہے،طاہر اقبال ...

  

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی)مسلم لیگی ایم این اے طا ہر اقبال چودھر ی نے کہا ہے کہ میرا اور میرے گروپ کا مشن ہے کہ وہاڑی پر مسلط ہونے والے کھچی ، دولتانہ اور منیس خاندانوں کو انکے حلقہ تک محدود کرنا ہے ہمارا مقصد عوامی قیادت مقامی قیادت ہے اور اسی مشن کے تحت ہم نے حالیہ بلدیاتی ضلعی الیکشن کے تحت حصہ لیا گو کہ ہم لوز کر گئے مگر اپنا موقف ڈٹ کر پیش کیا کچھ سہولت کار مقامی ارکان اسمبلی نے وہاڑی ضلع کی سرحدی پٹی سے ضلع چیئرمین بوریوالہ سے وائس چیئرمین اور میلسی سے (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

دوسرا وائس چیئرمین مسلط کردیا جوکہ وہاڑی شہر کے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے اب انشاء اللہ جنرل سیکرٹری 2018میں مقامی سہولت کا روں کا صفا یا کرکے عوامی قیادت مقامی قیادت لا ئیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے لیاقت پورہ کچی منڈی کے علاقہ محلہ عثمان آباد میں لا کھوں روپے لا گت سے بجلی کی فراہمی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں سابقہ کونسلر چودھری جا وید مہران ، چودھر ی محمد انور ، چودھری اشفاق احمد ، چیمبر آف کا مرس بانی حافظ محمود احمد شاد ، ریاض احمد طور ، چودھری محمد عمران ، زاہد کریم گجر ، چیئرمین چودھری آفتاب گجر ، سٹی کونسلرز رانا فخر السلام ، شیخ جاوید کا لا ، ایم صادق کا شی ، حاجی راؤ محبوب علی ، عما نو ائیل ساون ، امتیا ز مغل ، عظیم پڑھیار، ایم مجید بھلر ، شیخ عمران ما نی ، ایکٹنگ چیئرمین جام طاہر حسین سٹھار ، چودھری شفیع تارڑ ،عارف وڑائچ ، چودھری محمد عمر سمیت معز زین شہر کی کثیر تعداد نے شر کت کی، تقر یب سے امیدوار صوبائی اسمبلی رانا طاہر محمود خان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ گزشتہ پندرہ سولہ سال سے بلدیہ پر قابض ٹولے کو اب نکال دیا ہے اس لیے سابقہ قا بض ٹولہ غلط پراپیگنڈہ کررہا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے عام انتخابات میں ایک بار پھر اقتدار میں آئیں گے اور ترقیا تی کام وں کی آڑ میں کرپشن کرنے والوں کا محا سبہ کریں گے تقریب سے چیئرمین چودھری با بر منظور دُوگل ، زاہد اقبال چودھری، خاور ہنجرا، چیئر مین میونسپل کمیٹی شیخ محمدحسین ، سٹی کونسلر چودھری عمار اعجا ز ، سجا د خان کھچی ، سا بق کونسلر چودھری جا وید مہران ، عارف وڑائچ ، چودھری ظفر اقبال ودیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ ہمارے گروپ کا منشور شہر کی تعمیر و ترقی ہے حلقہ169میں ریکارڈ ترقیا تی منصوبے مکمل کرا کر عوا م کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں قبل ازیں ایم این اے طا ہر اقبال چودھری اور رانا طاہر محمود نمبردار کو ایک بہت بڑی ریلی کی صورت میں لا یا گیا اور راستہ میں جگہ جگہ شہریوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں بعدازاں بجلی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح بلب کا بٹن دبا کر کیا گیا اس موقعہ پر حامیوں نے ایم این اے طاہر اقبال چودھری اور رانا طاہر محمود خاں ، جا وید مہران کے حق میں زبردست نعرے بازی کی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -