سیاسی مخالف نے حلقہ کے عوام کو کچھ نہیں دیا ‘ سکندر بوسن

سیاسی مخالف نے حلقہ کے عوام کو کچھ نہیں دیا ‘ سکندر بوسن

  

ملتان ( پ ر ) گیلانی دور میں حاجیوں کو لوٹا گیا ‘ گیلانی دور حکومت میں حاجی پرائیویٹ حج کرنے کو ترجیح دیتے تھے ‘ ان کی کرپشن کو یاد رکھا جائیگا ‘ آج ہمارے دور میں حاجی گورنمنٹ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے گورنمنٹ کی جانب سے حج کرنے کو اہمیت دیتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ حاجی سکندر حیات خان بوسن نے گزشتہ روز مدرسہ محمد رفیق مردان پور (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

میں منعقدہ جلسہ سے کیا ۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حلقہ کے سیاسی مخالف نے سب سے بڑا عہدہ ہوتے ہوئے بھی اس حلقہ کی عوام کوکچھ نہ دیا بلکہ پور ی فیملی ایزی لوڈ کے نام سے اپنے دور میں مشہور ہوگئی ‘ ہر کام ایزی لوڈ کے ذریعے ہو رہا تھا ‘ یہاں تک کہ ٹرانسفر آڈر سے لیکر نوکری دینے تک کا کام اسی طرح سے ہوتا تھا جو مہران کار پرتھے وہ پراڈو گاڑی پر آگئے حلقہ کی حالت نہ بدلی ۔ اپنے دور اقتدار میں وہ کبھی حلقہ کی عوام کے پاس نہیں گئے ۔ آج فصلی بٹیرے لوگوں سے معافیاں مانگتے پھر رہے ہیں ۔ اب حلقہ کی عوام دوبارہ ان کے دھوکے میں آنے والی نہیں ۔ اس موقع پر چیئرمین یوسی 84 ملک حمید اوبھایہ ‘ ملک حافظ محمد رفیق اوبھایہ ‘ مہر سجاد ہراج ‘ مظفر اٹھنگل ‘ حافظ اﷲ دتہ کاشف بوسن ‘ ملک سجاد سندیلہ ‘ رانا وحید مصطفی و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -