تھانہ کلچر میں تبدیلی وزیراعلیٰ کا احسن اقدام ہے،ثاقب خورشید

تھانہ کلچر میں تبدیلی وزیراعلیٰ کا احسن اقدام ہے،ثاقب خورشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی (بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ایم پی میاں ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ وزیرا علیٰ میں شہباز شریف نے عوام کو بنیادی حقوق فراہم کرنے کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں ان میں سے ایک تھانہ کلچر میں تبدیلی کا بڑا احسن اقدام ہے جس سے نہ صرف پولیس اور عوام کے درمیان موجود دوریاں کم ہو رہی ہیں بلکہ اب عوام میں پولیس پر اعتماد کرنا بھی شروع کر دیا ہے ڈی پی او وہاڑی (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
عمر سعید ملک جب سے وہاڑی میں تعینات ہوئے ہیں انہوں نے عوام کی محبتیں سمیٹی ہیں اور پولیس کو عوام دوسر بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے وہ گذشتہ روز ڈی پی اور آفس کے سبزہ زار میں ضلع وہاڑی کے تین تھانہ جات میں واش رومز تعمیر کرنے اور ٹھنڈے پانی کا انتظام اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے پولیس ملازمین میں نقد رقوم اور انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر ایم پی اے فرح منظور خاں ڈی پی او عمر سعید ملک صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد ڈی ایس پی صدر عمران رشید ڈی ایس پی بوریوالیہ طاہر مجید ڈی ایس پی میلسی اکمل نادر رسول و دیگر بھی موجود تھے، ایم پی فرح منظور کاکہنا تھا کہ پولیس کلچر میں تبدیلی کیلئے وزیر اعلیٰ کے اقدمات قابل تحسین ہیں پولیس ملازمین کو انعامات سے نوازنا اور ان کو عوام پولیس میں تبدیل کرنا بہت مشکل کام تھا لیکن وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کی قیادت میں یہ مشکل ٹارگٹ بھی آسان ہو گیا ہے ڈی پی او عمر سعید ملک کا کہنا تھا کہ عام آدمی کی عزت نفس بحال کر کے ان کو تھانہ کی سطح پر بہتر موحول مہیا کرنا پولیس کا بنیادی فرض ہے اسی لئے عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے متعدد تھانہ جات میں واش رومز کی نئے سرے سے تعمیر اور پینے کے صاف ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا جا رہا ہے ، صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی کا کہنا تھا کہ جب سے عمر سعید ملک وہاڑی میں تعینات ہوئے ہیں محکمہ پولیس میں جدت آئی ہے فالکن فورس کے قیام سے عوام میں تحفظ کا احسا س اجاگر ہوا ہے اور جرائم میں واضح کمی واقع ہو ئی ہے تقریب کے اختتام پر تھانیہ سٹی وہاڑی ماڈل تھانہ دانیوال اور تھانہ صدر میلسی میں ترقیاتی کامون کیلئے ایک لاکھ پنتالیس ہزار سے زائد رقم فی تھانہ تقسیم کی گئی اس کے علاوہ ضلع بھر میں بہترین کارکردگی کا مظاہری کرنے والے پولیس ملازمین اور افسران میں انعامی رقم کے چیک بھی تقسیم کئے گئے۔