سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے نئے ایم ڈی کی تعیناتی کیلئے 8 امیدواروں کے انٹرویو

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے نئے ایم ڈی کی تعیناتی کیلئے 8 امیدواروں کے انٹرویو

  

ملتان (سپیشل رپورٹر ) سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان کے بورڈز آف ڈائریکٹرز کا 27 واں اجلاس چیئرمین بورڈ میئر ملتان چوہدری نوید الحق ارائیں کی صدارت میں ہوا جبکہ ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ نے خصوصی شرکت کی ۔بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی کے لئے 8امیدواران کے انٹر ویو کئے اور بریفنگ لی ۔ اس موقع پر بورڈ نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ نئے (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

منیجنگ ڈائریکٹر کیلئے میرٹ اور قابلیت کو ترجیح بنا کر کمپنی کے مفاد کو ترجیح دی جائے گی ۔بورڈ آف ڈائریکٹرز نے شارٹ لسٹ کئے گئے امیدواران سے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور ملتان میں صفائی بہتر بنا نے کے حوالے سے ان کے منصوبوں پر بریفنگ لی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نادر چٹھہ نے کہا کہ ملتان میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنا نا ہم سب کا اولین فریضہ ہے جس کی تکمیل کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ایم ڈی چنا جا رہا ہے جو بہتر انداز میں شہریوں کو ریلیف دے سکے ۔انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں کمپنی کے ملازمین کی کمی اور مشینری کی مرمت سمیت تمام اہم امور پر بھی دن رات کام کیا جائے گا ۔ اس موقع پر میئر ملتان و چیئر مین بورڈ نوید الحق ارائیں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب ملتان کو ترقی یافتہ شہر دیکھنا چاہتے ہیں حکومت پنجاب نے ملتان میں صفائی ستھرائی بہتر بنا نے کے لئے اربوں روپے کے فنڈز دیئے ہیں نئے بورڈ آف ڈائریکٹر ز شہرکی بہتری کے لئے منظم ہیں شہریوں کو جلد ہی واضح بہتری دکھائی دے گی۔ بعد ازاں منیجنگ ڈائریکٹر عمران نور نے شرکاء کو کمپنی کے مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -