ملتان میں تاجر پر پولیس تشدد،آئی جی پنجاب نے معاملے کا نوٹس لے لیا،آر پی او سے رپورٹ طلب

ملتان میں تاجر پر پولیس تشدد،آئی جی پنجاب نے معاملے کا نوٹس لے لیا،آر پی او ...

  

ملتان(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب نے ملتان میں تاجر کے اغوا کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔واضح رہے کہ تاجر اُلفت حسین(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

نے پنجاب پولیس کمپلینٹ سنٹر میں درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا کہ اسے تھانہ بی زیڈاور جلیل آباد پولیس نے مختلف اوقات میں ناجائز طور پر نجی ٹارچر سیل میں رکھ کر زدوکوب کیا اورمحبوس رکھا،جس میں ملوث کردار ڈی ایس پی گلگشت ،ایس ایچ او بی زیڈ،سابقہ ایس ایچ او لوہاری گیٹ، اے ایس آئی الطاف حسین ،حبیب اور غظنفر جبکہ دیگر افراد میں عتیق الرحمان،سعید احمد خان اور شوکت علی شامل ہیں۔مذکورہ افسران کے خلاف کاروائی کے حوالے سے آئی جی پنجاب عثمان ختک نے آر پی او ملتان سے معاملے کے بارے میں مفصل رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -