عوام حکمرانوں کے جھوٹے وعدوں سے تنگ،جان چھڑانا چاہتے ہیں،احمد محمود

عوام حکمرانوں کے جھوٹے وعدوں سے تنگ،جان چھڑانا چاہتے ہیں،احمد محمود

  

ملتان(نیوز رپورٹر)پیپلزپارتی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمدمحمود،جنرل سیکرٹری نتاشا دولتانہ ، سیکرٹری اطلاعات شوکت محمود بسرا،فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادرشاہین،پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی،سید علی موسیٰ گیلانی،سید علی حیدر گیلانی،سید احمد مجتبیٰ گیلانی،ڈاکٹر جاوید صدیقی،حبیب اللہ شاکر ایڈووکیٹ،راؤ ساجد علی، چوہدری محمد یٰسین،محمد عثمان (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

بھٹی،سلیم الرحمن مئیو،ابوبکر اعوان،ریاض رضا،ایم سلیم راجہ،سید عارف شاہ،راجہ محمد عوان،سید علی شاہ ، رئیس الدین قریشی،وحید الحسن بھٹہ،ملک محمد ندیم،ملک محمد نسیم لابر،میاں کامران،عبداللہ مڑل،ملک محمد آصف و دیگر پارٹی کے سابقہ عہدیداروں اور کارکنوں نے خواجہ رضوان عالم کو پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کا سینئر نائب صدر اور نفیس احمد انصاری کو سیکرٹری تعلقات عامہ جنوب پنجاب بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو چیئرمین پیپلزپارٹی نے ملتان کو جو نمائندگی دی ہے یہ پارٹی کارکنوں کی ترجمانی ک ہے آنے والا وقت ثابت کرے گا کہ جنوبی پنجاب پیپلزپارٹی کا لاڑکانہ ہے،پیپلزپارٹی2018ء کے جنرل الیکشن میں مرکز اور صوبوں میں حکومت بنائے گی ایوان صدر میں پھر جئے بھٹو کے نعرے گونجیں گے بلاول بھٹو زرداری آئندہ اس ملک کا وزیراعظم کا ہوگا عوام موجودہ حکمرانوں کے جھوٹے وعدوں سے تنگ آچکے ہیں اور ان سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔ڈان لیکس اور پانامہ لیکس نے موجودہ حکمرانوں کے بے نقاب کردیا ہے اب عدالتیں نہیں عوام انہیں سڑکوں پر گھسیٹیں گے ،انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری پر قاتلانہ حملہ بزدلانہ اقدام ہے پیپلزپارٹی اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے پاک فوج دہشت گردوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -