پیپلزپارٹی میں کارکنوں کی قربانیوں کو بھلایا نہیں جاتا ‘ غیاث الحق

پیپلزپارٹی میں کارکنوں کی قربانیوں کو بھلایا نہیں جاتا ‘ غیاث الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی) پی ایل ایف کے راہنماء شیخ غیاث الحق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس میں کارکنوں کی قربانیوں اور کاوشوں کو بھلایا نہیں جاتا وقت کے ساتھ ساتھ انہیں عہدوں اور ذمہ داریوں سے نوازا جاتا ہے خواجہ رضوان عالم اور نفیس احمد انصاری کی عہدوں کے لئے نامزدگی پاکستان (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
پیپلز پارٹی کی قیادت کی طرف سے ان پر اعتماد کا اظہار ہے پاکستان پیپلز پارٹی ایک نئے جذبے اور ولولہ کے ساتھ پنجاب میں کام کر رہی ہے جس کو کارکن سراہتے ہوئے دلچسپی لے رہے ہیں ان خیالات کا انہوں نے پی ایل ایف کی طرف سے خواجہ رضوان عالم سینیئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب اور نفیس احمد انصاری کو سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹ بننے پر ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سینیئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم اور سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹ جنوبی پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت نے جو ذمہ داری ہمیں سونپی ہے اسے تن من دھن سے کارکنوں کو ساتھ لے کر پوری کریں گے اور پارٹی کی توقعات پر پورا اتریں گے ناراض کارکنوں کو منانے اور پارٹی آنے والے انتخابات کی بھر پور تیاریوں کے لئے یونین کونسل کی سطح پر اجلاس کئے جائیں گے تقریب میں مرزا عزیز اکبر بیگ، ملک ارشاد رسول،شیخ غیاث الحق،سید عارف شاہ، مہر اقبال سرگانہ،خواجہ نور مصطفےٰ،رانا جاوید،فیروزہ فیض،معظمہ حسنین، خالد مترو،عمران انصاری، طارق خان،فیاض بھٹہ ناظم خان، طارق سعید اور عمران بھٹہ اور دیگر وکلاء نے بھی شرکت کی اور اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ہال ملتان میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی اور جئے بھٹو کے نعرے لگائے گئے۔