پیف کا پارٹنر سکولوں میں کمروں کی عدم دستیابی پر جرمانہ معاف کرنے کا فیصلہ

پیف کا پارٹنر سکولوں میں کمروں کی عدم دستیابی پر جرمانہ معاف کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (خصوصی رپورٹر)پیف نے پارٹنر سکولوں کی موجودہ مانیٹرنگ میں کمروں کی عدم دستیابی پر جرمانہ معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ملتان میں ہونے والے اجلاس کے (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
دوسرے روز پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین انجینئر قمر الاسلام راجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹنر سکولوں کی موجودہ اپریل اور مئی کی مانیٹرنگ کے دوران کلاس روم کی عدم دستیابی پر جرمانہ عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ستمبر اور اکتوبر میں طالب علموں کے لیے کمرہ جماعت دستیاب نہ ہونے کی صورت میں با ضابطہ طور پر جرمانہ عائد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اگلے سال پارٹنر سکول مالکان طالب علموں کو مفت نصابی کتابیں خود فراہم کرے گی اور پیف اْن کو کتابوں کے اخراجات کی مد میں رقم ادا کرے گی۔ اس فیصلے سے نصابی کتابوں کی کمی کے مسائل پر قابو پایا جائے گا تاکہ ہر غریب طالب علم کو بروقت کتابیں میسر ہوں۔ پیف سکول کی فنڈنگ کا براہ راست تعلق سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں بچوں کی تصدیق سے ہے۔ جس بچے کی تصویر اور کوائف کی تصدیق نہ ہو گی اْن کی فنڈنگ نہیں دی جائے گی۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر طارق محمود نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیف کا خفیہ معاہدوں سے کوئی عمل دخل نہیں ، سکول مالک ہی پیف کا پارٹنر ہے یہ فیصلہ سکول مالکان کے حقوق کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے رابطہ اجلاس میں 15سو سکول مالکان نے بہاولنگر ، وہاڑی ، ملتان اور راجن پور کے اضلاع سے شرکت کی ا، کل رابطہ اجلاس کے آخری روز بہاولپوراور مظفر گڑھ کے سکول مالکان شرکت کریں گے۔