لیہ میں باردانہ اجرا کا67.81،گندم خریداری کا 42.89فیصد ٹارگٹ حاصل کرلیا گیا،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر

لیہ میں باردانہ اجرا کا67.81،گندم خریداری کا 42.89فیصد ٹارگٹ حاصل کرلیا ...

  

لیہ ( نمائندہ پاکستان )گندم خریداری مہم کے دوران محکمہ خوراک نے کاشت کاروں کو تحصیل کروڑ میں 373075باردانہ کی (بقیہ نمبر50صفحہ7پر )

فراہمی اور 228599بوری گندم خرید کرنے کا عمل اسی طرح تحصیل چوبارہ میں کاشت کاروں کو 250776بار دانہ کی تقسیم اور 166033بوری گندم خریدنے کا عمل مکمل کرتے ہوئے مجموعی ٹارگٹ میں سے باردانہ میں 67.81فی صداور گندم خریداری میں 42.89فی صد کا حصول کر لیا ہے جبکہ پیمنٹ کا عمل بھی تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔یہ بات ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چوہدری ذوالفقار نے گندم خریداری مراکز جمال چھپری اور فتح پور کے معائنہ کے موقع پر کہی۔ڈی ایف سی نے بتایا کہ کاشت کاروں کو حکومتی پالیسی کے مطابق شفاف بنیادوں پر باردانہ کی فراہمی اور گندم کی خریداری کا عمل جار ی ہے ۔اس موقع پر فتح پور سنٹر کے انچارج عبدالستار نے بتایا کہ اب تک سنٹر سے 97840بوری باردانہ تقسیم کیا جاچکا ہے اور 71618بوری گندم خرید کی جاچکی ہے۔ڈی ایف سی نے سنٹر انچارجوں کو طے شدہ پالیسی کے مطابق میرٹ پر بار دانہ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -