پاسکو حکام اور لیہ کے وکلا کے مابین معاہدہ 3ہزار بوری وکلاء کو جلد دئیے جانیکا فیصلہ

پاسکو حکام اور لیہ کے وکلا کے مابین معاہدہ 3ہزار بوری وکلاء کو جلد دئیے ...

  

لیہ ( نامہ نگار) پاسکو حکام اور وکلاء کے مابین معاہدہ 3000بوری وکلاء کو جلد دیئے جانے کا فیصلہ ۔ تفصیل کے مطابق ایسے(بقیہ نمبر51صفحہ7پر )

وکلاء حضرات جو زمیندارہ بھی کرتے ہیں انہیں باردانہ کے حصول میں پاسکو سنٹرز پربار بار چکر لگانا پڑرہا تھا او رباردانہ نہ ملنے پر یہ کہہ کر ٹرخا دیا جاتا تھا کہ صدر بار اور جنرل سیکرٹری لیہ بار کو تمہارا حصہ دیا جا چکا ہے۔ جس پر وکلاء میں غم وغصہ پایا گیا اور نوجوان وکیل مہر جودت کامران واندر کی قیادت میں گزشتہ روز بیسیوں وکلاء نے ڈی جی ایم پاسکو لیہ کا گھیراؤ کر لیا اور ریکارڈ چیکنگ کے بعد ثابت ہوا کہ وکلاء کو ایک بوری بھی جاری نہ کی گئی ہے اس دوران صدر بار لیہ مہر احمد علی واندر اور جنرل سیکرٹری محمداشفاق خان لنگاہ ڈی جی ایم پاسکو کے دفتر پہنچے اور معاہدہ کیا گیا کہ 3000بوری جلد فراہم کر دی جائے گی اور ریونیو ریکارڈ کے مطابق فیصلہ کیا گیا کہ 50بوری فی کس وکلاء میں تقسیم کی جائے گی ۔ ریونیور ریکارڈ کے مطابق 60وکلاء کی لسٹ بھی پاسکو حکام کو دے دی گئی ۔ پراجیکٹ منیجر ز بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -