فیس بک پر خاتون کو بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

فیس بک پر خاتون کو بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ ...

  

ملتان (خبر نگار خصوصی) سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے شادی شدہ خاتون کے فیس بک اکاؤنٹ کی تصاویر کو برہنہ شکل دینے(بقیہ نمبر53صفحہ7پر )

اور بلیک میل کر کے رقم لینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے ۔ فاضل عدالت میں تھانہ ایف آئی اے کے مطابق بہاولپور کے رہائشی ملزم حسین نے شادی شدہ خاتون(Z) کے فیس بک اکاؤنٹ سے تصاویر لے کر انہیں برہنہ شکل دینے کے بعد بلیک میل کیا ‘ اور 5 لاکھ روپے بٹورنے کے بعد مزید 5 لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کیا اور سنگین نتائج سمیت تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکیاں دیں ‘ جس پر خاتون نے اپنے شوہر کو مطلع کیا اور مقدمہ درج کرایا جس پر تحقیقات کے بعد مذکورہ ملزم کو گرفتار کیا گیا اور موبائل فون قبضے میں لے لیا گیا جبکہ ملزم نے کئی دیگر ناموں سے بھی فیس بک اکاؤنٹ بنا رکھے ہیں اور مزید تفتیش ہونی باقی ہے ‘ اس لیے مزید جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -