میپکو،لائن سپرنٹنڈنٹس کو ایس ڈی او تعینات کرنیکا تجربہ،صارفین کیلئے درد سر بن گیا

میپکو،لائن سپرنٹنڈنٹس کو ایس ڈی او تعینات کرنیکا تجربہ،صارفین کیلئے درد سر ...

  

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کی انتظامیہ کی جانب سے لائن سپرٹینڈنٹس کو سب ڈویژنل افسر تعینات کرنیکا (بقیہ نمبر11صفحہ7پر )

تجربہ صارفین کیلئے عذاب بن گیاہے۔ اووربلنگ، زائد یونٹس ڈالنیاور صارفین کو بجلی چوری کے ناجائز جرمانے ڈالنے ا ور بجلی کے انتہائی کم یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو بھاری ایوریج بل بھجوانے کیلئے یہ قائم مقام اور ایڈیشنل ای ڈی اوز ماہر ہیں اور صارفین کے مالی مفادات کو نقصان پہنچانے میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ کمپنی کیخلاف عوامی نفرت کا سبب بننے والے ان قائمقام " افسروں " کی اکثریت مظفر گڑھ ، لیہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور ، رحیم خان، ملتان اور بہاولنگر کے اضلاع میں تعینات یہ ایس ڈی اوز صارفین کیلئے مستقل درد سر بنے ہوئے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -