ہمیں چاہیے اپنے اور دوسروں کیساتھ انصاف کا معاملہ برتیں‘ سعید اﷲ مغل

ہمیں چاہیے اپنے اور دوسروں کیساتھ انصاف کا معاملہ برتیں‘ سعید اﷲ مغل

  

وہاڑی (بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعید اللہ مغل نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی صرف جج کی ذمہ داری نہیں معاشرے کا ہر فرد جج کا کردار ادا کرے ہر شخص کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ اپنے معاملات زندگی میں ہر سطح پر انصاف کرے ارشاد خدا وندی ہے کہ بے(بقیہ نمبر49صفحہ7پر )

شک اللہ انصاف کرنیوالوں کو پسند کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کیلئے ہم سب کو چاہئیے کہ لین دین ،خریدو فرخت اور دوسرے تمام معاملات میں اپنے اور دوسروں کے ساتھ انصاف کا معاملہ برتیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے وہاڑی چیمبر اور جوڈیشری کے مابین روابط بڑھانے کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے کیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم کے مطابق ریجنل پائلٹ پروجیکٹس کے بعد اب سول عدالتوں میں کیسوں کو جلد نپٹانے کیلئے ایدیشنل اور سول جج صاحبان کو طریقہ کار وضع کردیا ہے جس پر وہاڑی میں کام شروع ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پرآلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولیشن (اے ۔ڈی ۔آر متبادل مصالحتی کورٹس )نے لاہور میں کام شروع کیا جس کا تجربہ انتہائی کامیاب رہا اس کیلئے وہاڑی سے 2 جج صاحبان ٹریننگ لینے جا چکے ہیں جو آئندہ چند دن میں کام کا آغاز کردیں گے ۔ وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی صدر حافظ محمود احمد شاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ پرائیویٹ سیکٹر اور جوڈیشری مل کر کام کر رہے جس کے ملکی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ اے۔ڈی ۔آر کونسل کے قیام اور چیمر آف وہاڑی کے جوڈیشری کے ساتھ روابط سے کاروباری معاملات میں مفید نتائج نکلیں گے تقریب سے سول جج محمد عمران طارق،صدر وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری عبدالرؤف چوہدری،سینئر رکن چیمبر وہاڑی چوہدری محمد سرور،صدر ڈسٹرکٹ بار راؤ شیراز رضا،شیخ محمد نعیم پاشا،حاجی محمد ارشاد،زاہد اقبال چوہدری،اور سیکرٹری وہاڑی چیمبر خورشید انور چوہدری نے خطاب کیا،اس موقع پرکثیر تعداد میں شہر کے تاجر اور سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -