ملتان سمیت مختلف اضلاع میں پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا

ملتان سمیت مختلف اضلاع میں پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،خانیوال،وہاڑی،لودھراں(وقائع نگار ، نمائندگان)ملتان سمیت مختلف اضلاع میں پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا،مختلف اضلاع میں پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا مہم 15سے17مئی تک جاری رہیگی تفصیل کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عاشق حسین ملک نے شہباز شریف جنرل(بقیہ نمبر48صفحہ7پر )
ہسپتال میں بچوں کو حفاظتی قطرے پلاکر پولیو مہم کا افتتاح کیا ہے۔اس موقع پر اے سی سٹی بھی موجود تھے۔ڈاکٹر عاشق حسین ملک نے کہا ہے کہ پولیو مہم15سے17مئی تک جاری رہے گی۔اس کے بعد دو روزہ فالو اپ کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔مذکورہ مہم میں5سال سے کم عمر 8لاکھ47ہزار805بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔جس کیلئے مجموعی طور پر2133ٹیموں کو تشکیل دیا گیا ہے۔سی ای او ہیلتھ نے شہباز شریف جنرل ہسپتال کی ویب سائٹ کا افتتاح بھی کیا۔انہوں نے کمپیوٹرائزڈ الٹراساؤنڈ،اینڈوسکوپی ،لانڈری،سنٹرلائزیشن ڈیپارٹمنٹ سنٹرل آکسیجن سپلائی سسٹم،جنرل انستھزیا کے متبادل انتظامات کا بس جائزہ لیا۔اس کے بعد سول ہسپتال اور فاطمہ جناح خواتین ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔بعدازاں سول ہسپتال میں نرسوں کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔خانیوال سے بیورو نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افتخار علی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا فتتاح کردیا پولیو مہم 15مئی تا 17مئی تکجاری رہیگی جس میں محکمہ صحت کی طرف سے تشکیل کردہ ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی کے قطرے پلائیں گی انسداد پولیو مہم کا آغازایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افتخار علی خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلا کر کیا اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد صدیق ثاقب ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد ارشد ملک ‘ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد آصف ‘نمائندہ ڈبلیو ایچ او محمد ارشد شیخ ‘فوکل پرسن ای پی آئی شہزاد سرور ‘پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر ابرار اقبال‘ایم ایس ڈاکٹر اکبر علی بھٹی بھی موجو دتھے ۔اس موقع پر منعقدہ تقریب میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صدیق ثاقب نے بتایا کہ ضلع خانیوال میں 5لاکھ14ہزار 214پانچ سال تک کی عمرکے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطر ے پلائے جائیں گے پولیو مہم میں محکمہ صحت کی 1190ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں لیڈی ہیلتھ ورکرز ‘محکمہ صحت کا عملہ اور دیگر سرکاری محکموں کا عملہ شامل ہے گھر گھر جاکر پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائیں گی۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی کے مطابق ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ پو لیو جیسے مہلک اور جان لیوامر ض سے قوم کے نو نہا لو ں کو بچانے کے لیے حکومت جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے شہر ی بھی اس مہم کاحصہ بن کر معا شرے کو پو لیو فری بنا نے میں اپنا بھر پور کر دار ادا کر یں یہ با ت انہوں نے میو نسپل کمیٹی وہاڑی میں 5سال تک عمر کے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلا نے کی تین روزہ مہم کا افتتاح کر تے ہو ئے کہی اس موقع پر چیف ایگز یکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمن گرمانی ، ڈی ایچ او ڈاکٹر نعیم صادق ملہی ، چیف آفیسرمیو نسپل کمیٹی راؤ نعیم خالد ، سٹی کو نسلرز شیخ جا وید کا لا ، صا دق کا شی ، عما راعجاز اور شہر ی بھی اس موقع پر مو جو د تھے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ انسداد پو لیو مہم ایک اہم قو می فر یضہ ہے اور فر دواحد کی بجا ئے ہم سب کی اجتما عی ذمہ داری ہے کہ ننھے پھول جیسے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچا نے کے لیے انسداد پو لیو ویکسین کے 2قطرے لا زمی پلا ئیں۔لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پولیو ویکسین کا ایک قطرہ عمر بھر کی معذوری سے نجات کا باعث ہے ۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں ڈی سی آفس میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر ضلع میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر طارق گیلانی ، ڈی ایچ او ڈاکٹر افتخار وسیم، ڈی ایچ او ہیڈ کواٹر ڈاکٹر فیاض انور، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر عرفان جاوید، ڈاکٹر الطاف احمد خاں، سکول نیو ٹریشن سپروائزر سنبل لطیف، فوزیہ شاہد، فوکل پرسن سی ای او راشد گجر، عبدالروف ڈی ایس وی ، ملک قیوم اور دیگر افسران موجود تھے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر طارق گیلانی نے بتایاکہ تین روزہ پولیو ویکسی نیشن کا آغا15مئی سے ہو گا۔ انہوں نے بتایاکہ ضلع میں اس مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے تین لاکھ ایک ہزار چھ سو تیس بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔ جس کے لئے کل667ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر راجہ خرم شہزاد و دیگر نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔