اپوزیشن محاذ آرائی ترک،ملکی ترقی میں حکومت کا ساتھ دے،رضا حیات ہراج

اپوزیشن محاذ آرائی ترک،ملکی ترقی میں حکومت کا ساتھ دے،رضا حیات ہراج

  

کبیروالا،اڈا کوٹ بہادر(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار،نمائندہ پاکستان) پاکستان تعمیروترقی کے نئے سفر پر گامزن ہوچکا ہے ،اپوزیشن بلاجواز محاذ آرائی ترک کرکے ملکی ترقی اور عوامی مفاد میں حکومت کا ساتھ دے،وکلاء ’’کالے کوٹ ‘‘ کے تقدس اور وقار اپنے ایمان کا حصہ سمجھیں ،حقائق (بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

اور نتائج کو کھلے دل سے تسلیم کرنا جمہوریت کا حسن کہلاتا ہے،ان خیالات کا اظہار سابق وزیر مملکت وممبر قومی اسمبلی بیرسٹر مہر رضا حیات ہراج نے بارایسوسی ایشن کبیروالا کے زیر اہتمام بار روم کبیروالا میں منعقدہ عشائیہ تقریب سے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میرا تعلق بھی کالے کوٹ کے قبیلے سے ہے،بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے مسائل کو ہمیشہ اپنے مسائل سمجھ کر حل کیا اور کرتا رہوں گا ۔انہوں نے کہا کہ میرے حمایت یافتہ گروپ کے مدمقابل کامیاب ہونیوالے بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے عہدیداران کو دل سے مبارک باد پیش کرتا ہوں ،خواہش ہے کہ کبیروالا بار سے تعلق رکھنے والے وکلاء بھی آئندہ آنیوالی جوڈیشری کا حصہ بنیں ۔اس موقع پر انہوں نے صدر بار ایسوسی ایشن کبیروالا مہر امتیاز حسین مرالی کی جانب سے پیش کردہ سپاس نامہ میں کبیروالا بار کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے لئے 10لاکھ روپے کی گرانٹ دینے کا بھی اعلان کیا ۔تقریب سے ممبر پنجاب بار کونسل حاجی عبدالعزیز خان پنیاں نے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر مہر رضا حیات ہراج کی بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے لئے قابل ستائش اورگرانقدر خدمات ہیں ۔بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے صدر مہر امتیاز حسین مرالی نے اپنے صدارتی خطاب میں ممبر قومی اسمبلی مہر رضا حیات ہراج کی توجہ بار روم کبیروالامیں وکلاء کو درپیش مشکلات اور لائبریری میں کتب کی مزید ضروریات سمیت دیگر مسائل کی جانب دلاتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ ممبر قومی اسمبلی مہر رضا حیات ہراج سابق روایات کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے کبیروالا بار کے مسائل حل کروانے میں اپنا کردار بھرپور انداز میں نبھائیں گے۔تقریب سے چیئرمین ضلع کونسل انجینئر محمد رضا سرگانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مظلوموں کو فراہمی انصاف کے حوالے سے وکلاء برداری کے کردار کو کسی صورت بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے ،اپنا کردار ادا کریگا۔تقریب کی نظامت کے فرائض بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے جنرل سیکرٹری حاجی سعید احمد خان بھٹہ نے نبھائے۔تقریب سے ممبر پنجاب بار کونسل خواجہ قیصر بٹ ،بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے سابق صدر مہر محمد اقبال اوجلہ،،رانا عمردراز خاں ،ظفر خان ٹانگرہ،حاجی راجہ سعید احمد مرالی،راؤ انور علی ،حاجی غضنفر علی خان بھٹہ،چوہدری غلام مصطفےٰ اولکھ ،اسد علی ہراج اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔عشائیہ تقریب میں جوڈیشری افسران ، ،اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا طارق سلیم بھٹی ،ڈی ایس پی سلیم احمد وڑائچ،وائس چیئرمین مہر مزمل علی،جنرل کونسلرز حاجی اطہر یوسف خان بھٹہ ،ملک محمد ظریف،مظہر عباس ڈھڈی،ملک طاہر شفیق،شمیم حیدر خان بھٹہ،حاجی شفیق احمد مرالی،مہر اعجاز احمد مرالی،ملک خالد سعید خان تھہیم،مہر غلام رضا دادوآنہ،میاں مسرت حسین سہو،رانا تصدق ٹھاکر،حاجی ملک محمد اشرف،مرزا فقیر حسین ،ملک عمر طارق،حاجی شفیق صدیق دھاریوال،محمد حسین خان بھٹہ،مبشر حسن خان بھٹہ ،میاں سلیم رضا چاون،ممبر ضلع کونسل حافظہ سحرش،مہر نوید اختر گھبیسر،مہر محمد افضل،سید فرخ رضا،ملک خالد شفیق،حفیظ الرحمن فاروقی،مہر اورنگزیب گھبیسر،راؤ طارق اقبال،میاں آفتاب احمد سرگانہ ،حاجی مظہر حسین مرالی،حاجی بشیر احمد تلہ،سید منتظرمہدی،سید اسد عباس،سید احتشام رضا،شفیق احمد خان بھٹہ ،راؤ امجد ندیم ،غلام فرید صابری ،سید طاہر عباس گردیزی ،مہر قدیر احمد مرالی ،ناطق فدا خان چنٹر،مہر سجاد حسین لپرا اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -