سہولیات فراہمی کیلئے بلدیاتی ادارے متحرک ہوں

سہولیات فراہمی کیلئے بلدیاتی ادارے متحرک ہوں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کو ٹ چھٹہ(سٹی رپورٹر)عام آ دمی تک سہو لیات کی فراہمی (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
کیلئے بلدیاتی ادارے اپنا اہم کردار ادا کر یں ،عوام کی خوشحالی اور علاقے کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا ئیں ،میو نسپل کمیٹی کو ٹ چھٹہ کی چا ر ماہ کی کا رکردگی قابل تحسین ہے ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور و ممبر قومی اسمبلی سردار اویس احمد خان لغا ری نے گذشتہ روز نیو ء ڈیفنس آفس ڈیرہ میں چیئرمین میو نسپل کمیٹی کو ٹ چھٹہ ظفرعالم خان گو رمانی سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر ظفر عالم خان گو رمانی نے میو نسپل کمیٹی کو ٹ چھٹہ کی چار ماہ کی کا رکر دگی اور آ ئندہ کی حکمت عملی بارے سردار اویس احمد خان لغا ری کوتفصیلی طور پر آ گاہ کیا جس میں رمضان بازار کے قیام ،واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب ،ایل ٹی پرپوزل کی منظوری سمیت شہر بھر میں صفا ئی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنا نے کیلئے ہنگا می اقدامات قا بل ذکر ہیں جس پر سردار اویس احمد خان لغاری نے چیئرمین ،وائس چیئرمین و ممبران میو نسپل کمیٹی کو ٹ چھٹہ کی کا ر کردگی کو سراہا۔جبکہ چیئرمین ظفر عالم خان گو رمانی نے ممبر قومی اسمبلی کو نادرا سنٹرکو ٹ چھٹہ میں لوگوں کی مشکلات با رے بھی آ گاہ کیا ۔جس کے بارے میں سردار اویس احمد خان لغا ری نے کہا کہ بھرپور کو شش کر رہے ہیں کہ سخی سرور اور چو ٹی زریں میں علیحدہ نادرا کا ؤ نٹر قائم کئے جا ئیں تاکہ نادرا سنٹر کو ٹ چھٹہ سے لو گوں کا رش کم ہو سکے اور سائلین کی مشکلات کا خا تمہ ممکن ہو ۔اس موقع پر وائس چیئرمین میو نسپل کمیٹی کو ٹ چھٹہ سعید مہروانی بھی موجود تھے۔
اویس لغاری