ارکان اسمبلی جی حضوری ترک کردیں

ارکان اسمبلی جی حضوری ترک کردیں

  

شاہ جمال(نمائندہ پاکستان)خطہ جنوبی پنجاب کے ممبران (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

اسمبلی اپنی آئینی مدت کے آخری سال جی حضوری کی بجائے خطہ کی پسماند گی کے خلاف آواز اٹھائیں۔ان خیالات کا اظہار چیئر مین عوامی راج پارٹی ایم این اے جمشید احمد دستی نے یونین کونسل مہر پور میں چیئر مین ملک محمد اجمل کالرو کے ہمراہ میٹ دی پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا خطہ جنوبی پنجاب کے منتخب ایم این ایز اور ایم پی ایز چاپلوسی،خوشامد اور جی حضوری کی بجائے اسمبلیوں میں اپنے عوام اور پسماندہ خطے کی پسماندگی کی آواز اسمبلیوں میں بلند کر کے عوام کے دیئے گئے مینڈیٹ کا حق ادا کریں انہوں نے کہا کہ موجودہ اسمبلیاں اپنی آئینی مدت کے آ خری سال میں ہیں ارکان اسمبلی اسمبلیوں میں علیٰحدہ صوبہ جنوبی پنجاب کی قرار دادیں پیش کریں اور بلدیاتی اداروں نے ابھی اپنے سفر کا آ غاز ہی کیا ہے ضلع کونسلوں ،یونین کونسلوں ،ٹاؤن کمیٹیوں اور میونسپل کمیٹیوں میں بھی علیٰحدہ صوبے کی قرار دادیں منظور کی جائیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -