مذہبی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ لمحہ فکریہ

مذہبی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ لمحہ فکریہ

  

ملتان (سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود (بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

احمدنے مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری کے قافلے پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے سیاسی و مذہبی رہنماؤں کو ٹارگٹ کرنے کا مقصد ملک میں انارکی اور انتشار پھیلانا ہے۔دشمنوں کے ناپاک عزائم کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گئی ۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنائیں۔دشمن قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں اور اس کے لئے دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہیں۔ملک و قوم کو متحد ہو کر تمام سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا ۔بھارت ،اسرائیل اور امریکہ پاکستان کی آزادی ،خود مختاری اور سلامتی کے خلاف آپس میں گٹھ جوڑ کر چکے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -