عوام حکومتی بہکاوے میں نہیں آئیگی

عوام حکومتی بہکاوے میں نہیں آئیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہیڈراجکاں(نمائندہ پاکستان) حکمرانوں اور (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )
حکمرانوں کی پالیسیوں سے عوام بے زار ہوچکے ہیں ،حکومت نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے انہیں بحرانوں کی دلدل میں دھکیل دیاہے ،عوام کو اچھے برے کی پہچان ہو چکی ہے ،اوراب حکومتی کارندوں کے بہکاوے میں ہرگز نہیں آئیں گے ، حکومت کے ساتھ ساتھ حکومتی پالیسیاں بھی ناکام ہو چکی ہیں ، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ق) کے مرکزی جنرل سیکرٹری وممبر قومی اسمبلی چودھری طارق بشیر چیمہ نے گزشتہ روز میاں اختر علی ضیاء رہائشی 113ڈی بی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ عوام کو سبز باغ دکھلا کر ووٹ لینے والوں کا یوم حساب قریب ہے،حکمرانوں نے گزشتہ چارسالوں میں غیر ملکی دوروں کے سوا کچھ نہیں کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ عام انتخابات 2018ء میں حکومتی پینل کو عبرتناک شکست سے دوچار کر دیں گے ۔ماسڑ محمد ارشد ،آصف جاوید جھوکیا،ندیم ارشاد چودھری ،اللہ وسایا،چودھری مشتا ق الہی،کونسلر چودھری عمران اصغر، افضل نمبرداربھی اس موقع پر موجود تھے۔