پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری ‘ فیکٹریاں ‘ دکانیں سربمہر ‘ بھاری جرمانے عائد

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری ‘ فیکٹریاں ‘ دکانیں سربمہر ‘ بھاری ...

  

ملتان ( وقائع نگار) عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں چوک کمہاراں والا پر بابا ہوٹ اینڈ کول کارنر کو مختلف قسم کے گٹکوں کی موجودگی ،ورکرز کی ذاتی صفائی ناقص ہونے،کی وجہ سے سربمہر کردیا گیااور یہاں سے گٹکو ں کے نمونہ جات لیے اور انکو چیک کروانے کے لیے لیبارٹری بھجوادیا گیا۔ کھیڑا (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

چوک بدھلہ سنت روڈ پر الحمد آئس فیکٹری کو زنگ آلود مشینری،بغیر ہیڈ کو ر اور دستانے،ورکرز کی ذاتی صفائی ناقص ہونے،گندے اور بدبودار ماحول کی وجہ سے سربمہر کردیا گیا اور یہاں سے Ice Waterکے نمونہ جا ت لیے اور انکو چیک کروانے کے لیے لیبارٹری بھجوادیا گیا۔ ملتان روڈ پراسامہ چرغہ ہاؤس کو25ہزار روپے،لودھراں روڈ پر واقع ہجویری ہوٹل کو7ہزار روپے،ملک کالے کا کھوں پر واقع فہیم سوڈا واٹر پلانٹ کو 3ہزار روپے،چوک کمہاراں والا پر واقع انجم پان شاپ،پیر خورشید کالونی میں واقع سٹی ہسپتال کی کینٹین کو,5 5ہزار روپے زائدالمیعاد والی اشیاء کے استعمال، کھانے کی اشیاء زمین پر رکھنے،گندے فریزرز،پروسیسنگ ایریا میں نالیوں کے کھلاہونے،غیرمعیاری رنگ کے استعمال،کچرادان کے کھلاہونے،بغیر دستانے اور ہیڈ کورکی وجہ سے جرمانے کیے گئے۔دنیا پور روڈ پر طلحہ سویٹ اینڈ سموسہ کارنر سے 6لیٹر استعمال شدہ آئل بہت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے ضائع کروایا گیا۔مزید کاروائیاں کرتے ہوئے ہیڈ نو بہار اور دنیا پور روڈ پر واقع شان ہوٹل،نیو لاثانی ٹیسٹی برگر،سرور ہوٹل،رانا اعجاز ڈرنک کارنر،طلحہ کریانہ سٹوراینڈ ڈرنک کارنر،کاشف ریاض سپر سٹوراینڈ کریانہ سٹور،رانا بلال کریان سٹور،محلہ جہانگیر آباد جلال پور پیر والے پر واقع المعصوم فاسٹ فوڈ پوائنٹ،الفرقان کریانہ سٹور،منظور حسین ہوٹل،کو ناقص صفائی کے انتظا ما ت، حشرات کی روک تھام کے لئے نا منا سب انتظامات اور ورکرز کی ذا تی صفا ئی غیر تسلی بخش ہو نے کی بنا ء پر بہتر ی کے احکامات جاری کئے گئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -