شادی کے 10سال بعد4بچوں کی بیک وقت پیدائش،والدین خوشی سے نحال

شادی کے 10سال بعد4بچوں کی بیک وقت پیدائش،والدین خوشی سے نحال

  

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی)خدا کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں،یہ ضرب المثل اس وقت سچ ثابت ہوئی جب 553/WBکے رہائشی محمدآصف کے ہاں شادی کے دس سال بعد بیک وقت 4بچوں کی پیدائش ہوئی مقامی ہسپتال میں محمد آصف کی زوجہ صائمہ آصف بیک وقت دو بیٹوں اور دو بیٹوں کو جنم دیا ،زوجہ اور بچے خیریت سے اور صحت مند ہیں ،دس سال بعد اولاد کی نعمت ملنے پر پورا (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

خاندان خوشیاں منا رہاہے بچے کے دادا دادی محمد عاشق آرائیں اور سکینہ بی بی خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں نومولود بچوں کا والد محمد آصف ان دنوں سعودی عرب عمرہ کی ادائیگی کیلئے گیا ہوا ہے دادا دادی نے خوب مٹھائیاں تقسیم کی اور کہا کہ خدا تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے دس سال بعد اولاد جیسی نعمت سے نوازا اور خاندان مکمل کردیا یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈلیوری نارمل ہوئی ہے اور بچوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں آئی سی یو وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے ڈاکٹر کے مطابق چاروں بچے ماشااللہ صحت مند اور تندرست ہیں اور انکا وزن بھی پورا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -