محکمہ ہائر ایجوکیشن نے آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 24 ارب روپے مانگ لیے

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 24 ارب ...

  

ملتان (خصوصی رپورٹر) محکمہ ہائر ایجوکیشن نے آئندہ مالی سال 2017۔18ء کے لئے ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 24 ارب روپے مانگ لئے ہیں۔ اس سلسلے میں سمری حکومت (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں سے 7 ارب روپے لیپ ٹاپ، 4 ارب روپے پنجاب ایجوکیشن اینڈاؤمنٹ فنڈز، بقیہ فنڈز اپ گریڈیشن اور مختلف تعلیمی منصوبوں کی مد میں طلب کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ مالی سال 2016۔17ء میں محکمہ ہائر ایجوکیشن کا بجٹ 17 ارب رکھا گیا تھا۔

24 ارب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -