پاسکو خریداری مرکز چوک شاہ جنید پر ٹاؤٹ مافیا کا راج،کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ

پاسکو خریداری مرکز چوک شاہ جنید پر ٹاؤٹ مافیا کا راج،کسانوں کا احتجاجی ...

  

گگو منڈی (نامہ نگار )پاسکو خریداری مر کز گندم پر ٹاؤ ٹ ما فیا کا راج ۔کسان با ردانہ کے حصول میں ناکام آڑھتی اور بیو پاریوں کے وارے نیا رے انچارج مرکز اپنے چہیتوں کو نوازنے لگا کسانوں کا مر کز پر احتجا جی مظاہر ہ ۔تفصیلا ت کے مطابق مر کز خریداری گندم چوک شاہ جنید پر علا قہ کے سینکڑوں کسانوں نے انچارج مر کز کے خلا ف شدید احتجا جی مظا ہر ہ کیا اور انچارج نجیب اللہ کے خلاف شدید (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

نعرہ بازی کی کسان نما ئندوں میاں عیش ڈھڈی ،غلام قادر ،ڈاکٹر نوید ،رحمت علی ،شاہ رسول ،ندیم ضیا،عدیل شوکت ،شہر محمد ،محمد وقاص ،اور دیگر نے انچارج پاسکو سنٹر شیخ نجیب اللہ پر الزام لگایا ہے کہ کسانوں کو باردانہ فراہم کر نے کی بجا ئے بیو پاریوں اور آڑھتیوں کو باردانہ فراہم کر رہا ہے اور اپنے ایک ایجنٹ کو باردانہ دیتا ہے جو زمینداروں سے اونے پونے داموں گندم خرید کر محکمہ کو فروخت کر تا ہے اورمنا فع میں شیخ نجیب اللہ کو حصہ دیتا ہے کسانوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،وزیر خوراک اور پاسکو حکا م سے مطالبہ کیا ہے انچارج مر کز خرید گندم کوفوری طور پر معطل کر کے تحقیقات کی جائیں اس سلسلہ میں جب شیخ نجیب اللہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیا د اور جھوٹ کا پلندہ ہیں اگر کسانوں کا مطالبہ ہے کہ میرے خلاف انکو ائری کر وائی جائے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں،جبکہ پر اجیکٹ منیجر خالد مسعو د نے کہا کہ مجھے ابھی تک کسی بے ضا بطگی کی اطلا ع نہیں ملی اگر کو ئی شکا ئت مو صول ہو ئی تو قانون کے مطابق کا روائی کی جا ئے گی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -